شاہ حسین ایشین گیمز کے جوڈو ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) شاہ حسین ایشین گیمز کے جوڈو ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے حکام کے مطابق شاہ حسین جاپان میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور وہ ایشین گیمز میں براہ راست جاپان سے کوریا جائیں گے اور ایونٹ میں جوڈو کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ، واضح رہے کہ ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جنوبی کوریا میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں