پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

منگل 2 ستمبر 2014 11:50

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنوں اور مظاہروں کے باعث سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کسی بھی کارروائی کے بغیر ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے اسلام آباد میں جاری صورت حال کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی ہے، اب کیس کی سماعت 9 ستمبر کو ہوگی، سماعت ملتوی ہونے کے حوالے سے استغاثہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء کو باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت مشرف غداری کیس کی سماعت کررہی ہے، گزشتہ سماعتوں کے دوران پرویز مشرف کے وکلا نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے یا اسے کراچی منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں