قومی نیچ نیٹ بال چیمپئن شپ 26ستمبر سے شروع ہوگی

منگل 2 ستمبر 2014 11:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) پاکستان نیٹ بال چیمپئن شپ کے زیراہتمام قومی نیچ نیٹ بال چیمپئن شپ 26 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی، پاکستان نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، چیمپئن شپ 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں