ایران اور افغانستان کی ٹیمیں 37 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچیں گی

منگل 2 ستمبر 2014 11:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) ایران اور افغانستان کی ٹیمیں 37 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے کہا کہ 37 ویں نیشنل سرکل کبڈی چیمپئن شپ 12 سے 15 ستمبر تک واہ کینٹ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن ، پاکستان ریلوے، سوئی نادرن گیس، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان ، خیبرپختونخواہ ،ایران اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے قومی کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری اور نکھار آئے گا اور آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں کیلئے یہ ایونٹ کارآمد ثابت ہوگا۔ یہ چیمپئن شپ 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں