قومی ٹیم ا یشین کیڈٹ اینڈ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ شرکت کرے گی، شاہد بلوچ

منگل 2 ستمبر 2014 11:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) قومی ٹیم ا یشین کیڈٹ اینڈ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ شرکت کرے گی، یہ چیمپئن شپ 12 سے 16 ستمبر تک ممبئی، بھارت میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے چیئرمین شاہد بلوچ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ میں جاری ہے جن میں چار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پنجاب کے سلیم ورک، خیبرپختونخواہ کے محمد رمیض خان، اسلام آباد کے حسیب حسن اور سندھ کے آئل خان شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو کوچز اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی بھی بھر پور محنت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم 11 ستمبر کو بھارت کے لئے رووانہ ہوگی، انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے گذشتہ دنوں اسلام آباد میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے کہا کہ ان حالات میں غیر ملکی ٹیموں بھارت ، بنگلہ دیش ، سری لنکا، مالدیپ اور نیپال کا پاکستان میں آکر کھیل جانا ہمارے لئے باعث فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس یونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ کا بہت اہم رول ہے کہ جس نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کیں جن کی تعریف کھلاڑیوں نے بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں