پیپلز پارٹی جمہوریت کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرے گی ‘رضا ربانی

ہفتہ 30 اگست 2014 13:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرے گی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن ایک طرف جبکہ غیر جمہوری عناصر دوسری طرف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہماری جماعت نے جمہوریت کی خاطر ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانی دی اور آج بھی ہم جمہوریت کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔سینیٹر رضا ربانی نے دونوں فریقوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ضد اور انا چھوڑ کر ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں