ہاکی ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا تیسرا مر حلہ کل سے شروع ہوگا

ہفتہ 30 اگست 2014 11:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کا تیسرا مر حلہ کل اتوار سے نصیر بندہ ہاکی ا سٹیڈیم اسلام آبادمیں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہباز شیخ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 27 کھلاڑی حصہ لیں گی اور قومی ٹیم پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور قومی جونیئر ٹیم کے ساتھ تین پریکٹس میچز 3 سے 5 ستمبرتک کھیلے گی ۔ تیسرے مرحلے میں گول کیپنگ کے شعبے پر زیادہ توجہ دی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز ہمارے لئے صرف اعزاز کے دفاع کی بات نہیں ہے بلکہ ہمیں اگلے اولمپک گیمز کیلئے بھی رسائی حاصل کر نا ہے۔ ایشین گیمز میں کھلاڑیوں کو ہر میچ کی پلاننگ کے مطابق کار کردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں