ساؤتھ ایشین مینز نیٹ بال چمپئن شپ 22 سے 25 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہو گی

بدھ 20 اگست 2014 11:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ساؤتھ ایشین مینز نیٹ بال چمپئن شپ 22 سے 25 اکتوبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مد ثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت، سری لنکا، مالدیپ، نیپال اور بنگلہ دیش کی فیڈریشنوں کو دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں یہ چمپئن شپ پہلے 23 سے 26 جون منعقد ہونا تھی مگر بروقت این او سی موصول نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں