ڈیوس کپ ٹائی فائنل کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25اگست سے شروع ہوگا

بدھ 20 اگست 2014 11:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام ڈیوس کپ ٹائی فائنل کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25اگست سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ہارٹ کورٹ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد عارف قریشی کے تربیتی کیمپ میں 6 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے ڈیوس کپ ٹائی فائنل 12سے 14ستمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں