پاکستان کی فٹ بال ٹیم بحرین کے خلاف دوستانہ میچوں کی سیریز 22 اگست سے شروع ہوگی

بدھ 20 اگست 2014 11:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پاکستان کی فٹ بال ٹیم بحرین کے خلاف دوستانہ میچوں کی سیریز 22 اگست سے شروع ہوگی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل احمد یار لودھی کے مطابق سیریز سے دونوں ممالک کے درمیان فٹ بال کے میدان میں تعلقات میں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن فٹ بال اور کھلاڑیوں میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں بروئے کار لا رہی ہیں۔ کرنل احمد یار لودھی نے کہا کہ پاکستان پہلی مرتبہ سارک وومن فٹ بال چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا، اسے یہ موقع ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن کو خصوصی درخواست پر ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں