چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل پی ایس اے سکواش ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

بدھ 20 اگست 2014 11:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل پی ایس اے سکواش ٹورنامنٹ رواں سال 18 سے 25 اکتوبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی ٹیمیں آئندہ ماہ 2 ستمبر تک انٹری جمع کراسکتی ہیں۔ حکام کے مطابق ایونٹ میں شرکت کیلئے اب تک پاکستان سمیت 6ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے‘ جن میں نائیجیریا ‘ جمہوریہ چیک‘فرانس ‘ اردن ‘ بھارت اور پاکستان شامل ہیں انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کیلئے تمام غیر ملکی ممالک 2ستمبر تک انٹری جمع کراسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں