80 فیصد بے گھرافرادکورمضان پیکج دیدیا گیا ہے: عبدالقادر بلوچ

ہفتہ 26 جولائی 2014 13:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بے گھر ہونے والے اسی فیصد افراد کو رمضان پیکج دیدیا گیا ہے جبکہ باقی بیس فیصد کو بھی عیدالفطر سے پہلے ادا کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان پیکج کے تحت ہربے گھرخاندان میں 52 ہزار روپے تقسیم کررہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت انہیں علاج معالجے خوراک پینے کا صاف پانی اور خیموں سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے قریبی تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی خواہش ہے کہ تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں