14اگست کواسلام آبادمیں فوج بلانے کاکوئی جوازنہیں، یوسف رضاگیلانی

ہفتہ 26 جولائی 2014 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ وکلاء تحریک کے دوران انہیں بھی فوج بلانے کامشورہ دیاگیاتھا،14اگست کواسلام آبادمیں فوج بلانے کاکوئی جوازنہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ا پنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آبادمیں فوج کوبلانے والے نوازشریف خودبھی لانگ مارچ کرچکے ہیں ،اسلام آبادمیں چودہ اگست کوفوج طلب کرنے کاکوئی جوازنہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وکلاء تحریک کے دوران انہیں بھی فوج بلانے کامشورہ دیاگیاتھاجوانہوں نے ردکردیاتھا۔

(جاری ہے)

اس وقت معاملہ عدلیہ کاتھااوروہ نہیں چاہتے تھے کہ فوج اورعدلیہ میں تصادم ہو۔انہوں نے کہاکہ اب معاملہ انتخابی دھاندلی کاہے اس کابھی فوج سے کوئی تعلق نہیں ۔یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ فوج اس وقت بلائی جاتی ہے جب ملک میں حالت جنگ میں ہو،موجودہ حالات میں فوج سیاست میں ملوث کیاجارہاہے ،فوج تعینات کرنے سے ان کی سول معاملات میں مداخلت بڑھ سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ غزہ پراسرائیلی حملوں کے خلاف حکومت کوسخت احتجاج کرناچاہئے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کولانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی توغورکریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں