پردیسیوں کا شہر اسلام آباد عیدالفطر کی آمد سے کئی روز قبل ہی ویران ہوگیا

ہفتہ 26 جولائی 2014 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) پردیسیوں کا شہر اسلام آباد عیدالفطر کی آمد سے کئی روز قبل ہی ویران ہوگیا۔ ملک کے مختلف علاقوں سے وفاقی دارالحکومت میں کاروبار یا ملازمت کیلئے آئے ہوئے شہری آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کی طرح موجودہ عیدالفطر کے موقع پر بھی وفاقی دارالحکومت کئی روز قبل ویران ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں مقامی آبادی سے زیادہ ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگ آباد ہیں جو کاروبار یا ملازمت کی وجہ سے دارالحکومت میں عارضی طور پر مقیم ہیں، تاہم ان کی بڑی تعداد عیدالفطر سمیت اہم تہواروں کے موقع پر آبائی علاقوں کو روانہ ہو جاتی ہے۔ حکومت کی طرف سے عیدالفطر کے موقع پر منگل 29 جولائی سے یکم اگست تک چار تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ، تاہم بیشتر سرکاری محکموں میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوتی ہے جبکہ کئی ملازمین نے پیر 28 جولائی کی چھٹی بھی حاصل کر لی ہے۔ اس طرح آئندہ ہفتہ اور اتوار کو ساتھ ملا کر سرکاری ملازمین مجموعی طور پر 9 چھٹیوں کا مزہ لینگے۔ وفاقی دارالحکومت میں پردیسیوں کی بڑی تعداد جمعہ اور ہفتہ کو آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں