قومی انڈر12- فٹ بال چیمپئن شپ 8 اگست سے شروع ہوگی

منگل 22 جولائی 2014 12:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) قومی انڈر12 فٹ بال چیمپئن شپ 8 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ چیمپئن شپ لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں یکم جنوری 2002 ء سے 31 دسمبر 2004 ء کے درمیان پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے اور کھلاڑی عمر کے ثبوت کے لئے اپنے ہمراہ ب فارم لائیں گے۔

چیمپئن شپ 14اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پرکیا جائے گا۔ یہ ٹیم رواں سال ستمبر میں ایران میں کھیلے جانے والے انڈر 12- فٹ بال فیسٹیول میں شرکت کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں