پی ایس بی کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے 11 اگست کو ہونگے

منگل 22 جولائی 2014 12:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے 11 اگست پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سہولیات آغا امجد اللہ نے بتایا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں فٹ بال، والی بال، ہاکی اور کبڈی شامل ہیں۔ فٹ بال کا میچ جناح سٹیڈیم میں، والی بال کا میچ حمیدی ہال ، ہاکی نصیر بندہ سٹیڈیم اور کبڈی کا میچ جناح سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں