نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2اگست سے شروع ہوگا

منگل 22 جولائی 2014 12:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 2 اگست سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، جونیئر انڈر 18، بوائز انڈر 14اور لیڈیز سنگلز سمیت پانچ ایونٹس میں درجنوں قومی کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی انعامی رقم دولاکھ روپے رکھی گئی ہے ‘ ملک بھر سے آنیوالے تمام کھلاڑیوں کو مفت رہائش اور یومیہ الاؤنس دیا جائیگا۔ پی ٹی ایف نے محمد عارف قریشی کو ریفری جبکہ شہزاد علوی کو چیف آف ایمپائرز نامزد کیا ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہاں تمام کھلاڑیوں کو انٹریز 31 جولائی تک بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے یہ ٹورنامنٹ7 اگست تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں