تھری جی ،فور جی لائسنس کے لیے 425 ملین ڈالر کی پیشکش
بدھ 23 اپریل 2014 11:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) پاکستان میں تھری اور فور جی سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے آن لائن بولی شروع ہو گئی ، ایک کمپنی نے 425 ملین ڈالر کی پیشکش کر دی ہے۔ تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی نیلامی صبح گیارہ بجے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں شروع ہوئی جس میں ملک کی چار بڑی موبائل کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ، نیلامی کا عمل آن لائن ہے جس کے لیے خصوصی سافٹ وئیر سمرا استعمال کیا جا رہا ہے۔
نیلامی کا یہ جدید طریقہ امریکا، سوئیڈن، ناروے، ہانگ کانگ اور کینیڈا میں اختیار کیا جا رہا ہے جس میں پیش کش کرنیوالی کمپنیوں کیلئے رازداری کیساتھ دانشمندانہ فیصلے کرنے کی گنجائیش موجود ہے اور کمپنیاں اپنے صدر دفاترمیں بیٹھ کر نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں۔(جاری ہے)
نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو مخصوص کلر کوڈ جاری کیے گئے ہیں ۔ نیلامی کے دوران بولی دینے والی کمپنیاں نام کے بجائے مخصوص رنگ کے ذریعے ظاہر ہو رہی ہیں ۔
نیلامی میں حصہ لینے والی دیگر پارٹیوں کو یہ معلوم نہیں ہوسکے گا کہ بولی کس آپریٹر کی طرف سے لگائی گئی ہے ۔ ہر بولی کے درمیان 45منٹ کا وقفہ دیا جائے گا جبکہ ہر اگلی بولی کا پہلے والی بولی سے کم از کم 3فیصد زیادہ ہونا لازمی ہوگا تاہم نیلامی کے آخری مرحلے میں اس شرط کا اطلاق نہیں ہوگا ۔ پی ٹی اے کے مطابق فور جی لائسنس کی بولی میں حصہ لینے کیلئے تھری جی لائسنس لینا ضروری ہے جبکہ نیلامی کا عمل ایک سے دو روز یا اس سے بھی طویل ہو سکتا ہے ۔ کامیاب بڈرز کو 50 فیصد ادائیگی 30 دن اور بقایا ادائیگی پانچ سال میں مساوی قسطوں میں کرنا ہوگی ۔ تھری اور فور جی لائسنس 15 سال کی مدت کے لیے جاری کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو