ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب کی یوتھ ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائیگا

ہفتہ 19 اپریل 2014 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب کی یوتھ ٹیم کا اعلان (کل) پیر کو کیا جائے گا۔ یہ ٹیم 22 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی پی ایف ایف انٹر کلب ویمن انڈر16- فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی کلب کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب راولپنڈی کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی او ایف کالج گراؤنڈ ایچ ایٹ، اسلام آبادمیں جاری ہے تربیتی کیمپ میں 22 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جن کو انٹرنیشنل فٹ بالر شاہد احمد خان تربیت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شاہداحمد کی کوچنگ میں ینگ رائزنگ سٹار کلب کی سنیئر ٹیم کے پاس پانچ بار مسلسل چیمپئن ہونے کا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی، دیا کلب کراچی، ایس ایم بی فاطمہ جناح کلب کراچی، فرنٹ ایئر کالج پشاور، ینگ رائزنگ کلب لیہ اور سوکر کیوئن کلب راولپنڈی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں