غداری کیس:پراسیکوٹر کی تقرری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

جمعہ 18 اپریل 2014 12:15

غداری کیس:پراسیکوٹر کی تقرری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) خصوصی عدالت نے غداری کیس میں پراسیکوٹر اکرم شیخ کی تقرری کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردے دی۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی بطور پراسیکوٹر تقرری کو چیلنج کیا تھا۔ خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ خصوصی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 20 مارچ کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ خصوصی عدالت کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ پہلے ہی اس بارے میں فیصلہ دے چکی ہے، یہ عدالت آئینی نہیں لہٰذا اسے اختیارات سماعت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں