پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق کپتان معین خان کو نیا چیف سلیکٹر کر نے کا فیصلہ کرلیا ، جلد اعلان متوقع

جمعرات 17 اپریل 2014 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق کپتان معین خان کو نیا چیف سلیکٹر کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جلد اعلان متوقع ہے ذرائع کے مطابق معین خان نے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کی اور انہیں قومی کیمپ کیلئے 30 کھلاڑیوں کی فہرست دی یہ کیمپ جلد لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر کی تقرری کے لیے چیئرمین نجم سیٹھی اپنا استحقاق استعمال کریں گے۔ نجم سیٹھی نے چیئرمین بننے کے بعد معین خان کو چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا تاہم عدالتی احکامات کی وجہ سے انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ غیر ملکی نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں