بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں سیلاب کی وجہ 7شیر بھی زندگی کی بازی ہار گئے ایک درجن سے زائد شیر لاپتہ

سیلاب سے مختلف اقسام کے پانچ ہزار جانور ہلاک ہو گئے ہیں غیر ملکی میڈیا

اتوار 28 جون 2015 13:40

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں سیلاب کی وجہ 7شیر بھی زندگی کی بازی ہار گئے بھارتی اخبار دا ہندوستان ٹائمز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایشیاٹک نسل کے سات شیر اس سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں امریلی بھاونگر اور گیر کے اضلاع میں ایک درجن سے زیادہ شیر لاپتہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا سیلاب سے مختلف اقسام کے کم از کم پانچ ہزار جانور ہلاک ہو گئے ہیں۔

بارش کے پانی میں کمی کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو سات شیروں کی لاشیں ملیں جن میں ایک تین ماہ کے شیر کے بچے کی بھی لاش تھی۔خیال رہے کہ گجرات میں گیر کے جنگل ایشیاٹک نسل کے شیر جنگلی حیات کے چیف کنزرویٹر ڈی سی پنت نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کے حکام اور گارڈز نے جنگل کو چھان مارا ہے تاہم بعض علاقوں میں ابھی تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی کیونکہ سلاب میں سڑکیں بہہ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی باشندوں کے حوالے سے اخبار کا کہنا ہے تین شیر سیلاب کی زد میں آ کر بہہ گئے تھے۔امریلی ضلعے میں محکمہ جنگلات کے نائب کنزرویٹر ایم آر گجر نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم کو دو ایشاٹک شیروں کی لاشیں ملیں ہیں جن میں ایک پانچ سال کا نر جبکہ ایک تین ماہ کا مادہ بچہ شامل ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ہمیں چھ سے آٹھ سال کی عمر کی ایک شیرنی کی لاش امریلی ضلعے کے بوادی گاوٴں سے ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں