گجرات ٗپیر بننے کیلئے محنت کش قبر میں زندہ بند ہوگیا

میڈیا کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا

منگل 23 جون 2015 20:07

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) گجرات کے علاقے کنجاہ میں پیر بننے کیلئے محنت کش نے خود کو قبر میں بند کر لیا۔میڈیا کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا ۔گجرات کے موضع دریہ کٹھانہ میں بھٹے پر کام کرنے والے 40 سالہ محمد افضال نے اپنے پیر کے حکم پر گاوں کے باہر زمینوں میں قبر بناکر خود کو زندہ دفن کر لیا،قبر میں موبائل فون ، سگریٹ اور پانی کی بوتل بھی رکھوائی گئی ۔

(جاری ہے)

علاقے کے لوگوں نے مبینہ پیر کی قبر پر حاضری دینی بھی شروع کردی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ پیر افضال چلہ کاٹ رہے ہیں ۔ انہیں 48گھنٹے قبر کے اندرہی رہنا ہے ،پیر صاحب نے قبر کی ایک طرف چھوٹا سا سوراخ بھی بنوایا ہوا تھاتاکہ قبر کے اندر ہوا کی آمدرفت ہوسکے ۔ پیر کا بھائی اور والد باہر قبر کی حفاظت کر رہے تھے۔میڈیا کی نشاندہی پر کنجاہ پولیس نے چھاپا مار کر محمد افضال ، اس کے بھائی محمد عمران اور والد منیر حسین کو گرفتار کر لیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں جعلی پیر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مرشد کے حکم پر عبادت کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں