ڈیرہ اسما عیل خان،پلاٹ اراضی کے تنازعے پرملزمان نے ایک شخص کوزخمی کردیا

ہفتہ 13 فروری 2016 19:45

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) گاؤں شالہ میں پلاٹ اراضی کے تنازعے پرلاتوں مکوں سے تین افرادنے ایک شخص کوزخمی کردیا‘ٹاؤن پولیس نے 61لاکھ روپے کے جعلی چیک جبکہ کینٹ پولیس نے نوے ہزارروپے کے جعلی چیک کامقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں علاقہ شالہ میں پلاٹ اراضی کے تنازعے پرعامرلطیف سمیت تین افرادنے لاتوں مکوں سے ظفراقبال سکنہ درابن خوردکوزخمی کردیا۔

کینٹ پولیس نے شیخ یوسف کے رہائشی سیف اﷲ نیازی ولدحمیداﷲ کی رپورٹ پرنوے ہزارروپے کے جعلی چیک کامقدمہ راشدقیوم ولدعبدالقیوم سکنہ نزدپرانی سنیماکیخلاف درج کرلیا۔اسی طرح ٹاؤن پولیس نے نورنگ اتراء کے رہائشی فاضل کوخریدوفروخت کے سلسلے میں دیئے گئے 61لاکھ روپے کے جعلی چیک کامقدمہ ملزم سلیمان ولداسماعیل سکنہ دریاخان کیخلاف درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں