ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے ٹریفک برانچ میں اہلکاروں کی تعدادکوبڑھایاجارہاہے،یاسرآفریدی

برداشت اوربھائی چارے کے جذبے کے تحت کام ،پولیس کامورال بلندکرینگے،ڈی پی اوڈیرہ

جمعرات 11 فروری 2016 19:51

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) ڈی پی اوڈیرہ لیفٹیننٹ کمانڈر(ر)یاسرآفریدی نے کہاہے کہ ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے ٹریفک برانچ میں اہلکاروں کی تعدادکوبڑھایاجارہاہے۔برداشت اوربھائی چارے کے جذبے کے تحت کام کرینگے۔پولیس کامورال بلندکرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترمیں میڈیاکے نمائندوں اورمختلف وفودسے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ سبزجھنڈے کوہمیشہ اونچارکھاجائیگا۔مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے محکمہ پولیس کھیلوں کے انعقادکویقینی بنائیگا۔ صحت مندجسم ہی صحت مندمعاشرے کوپروان چڑھاتاہے۔جولوگ علاقے میں بدامنی اورانتشارپھیلاتے ہیں وہ سوسائٹی کاحصہ نہیں ہیں بلکہ وہ لوگ جنگلی جانورہیں ایسے جنگلی جانوروں کے ساتھ پولیس آہنی ہاتھ سے نمٹے گی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں