بھلوال پریس کلب کی کوئٹہ میں نیوز ایجنسی پر فائرنگ کی پر زور مذمت

جمعہ 29 اگست 2014 17:18

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء ) کوئٹہ میں نیوز ایجنسی پر فائرنگ کی بھلوال پریس کلب نے پر زور مذمت کی اور حوم سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کفر کردار تک پہنچایا جائے اس موقع پر صدربھلوال پریس کلب اصغرحسین شامی، صدر بھلوال الیکٹرونک میڈیا کلب کے صدر مرزا محمد اسلم بیگ نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے صحافیوں کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے کوئٹہ میں نیوز ایجنسی پر سرعام فائرنگ کرنا کھلی دہشت گردی ہے جس کو صحافی کبھی بھی برداست نہیں کریں گے انہوں نے کہا صحافی اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کو انفارمشن دیتے ہیں اور دہشت گرد سرعام صحافیوں اور دفتروں پر حملہ آرور ہوتے ہیں ایسے دہشت گردوں کو سرعام پھانشی کی سزا دینی چاہیے انہوں نے پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اس موقع پرخواجہ مسعود، سرور جٹ، مجاہدجٹ، خالد جاوید، محمد یار، روزینہ کاطمی، گلزار سردار، ، مہرجہانگیر، امجد فاروق، طالب قریشی اور دیگرصحافی بھی موجود تھے

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں