عمران خان اخلاقی دیوالیہ پن اور بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں، روزنیہ کاظمی

جمعہ 29 اگست 2014 17:18

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء ) عمران خان اخلاقی دیوالیہ پن اور بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں ،ملک کو انتشار میں دھکیلنے کی سازش کرنے والے عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں ،جمہوریت کی خاطر مسلم لیگی کارکنوں کی قربانیاں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اگر کسی نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہارخواتین تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) روزنیہ کاظمی نے چک 10شمالی یونین کونسل 17جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناچ گانوں اور بے حیائی کو سرعام کرنا اگرنیا پاکستان ہے تو ہم ایسے کسی بھی اقدام کو نہیں مانتے سول نافرمانی کی کال کو پاکستانی قوم نے دھرنا سیاست کی کال کی طرح مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جمہوریت دشمن اقدامات کی وجہ سے معیشت کمزور اور اسلام آباد کے شہریوں کی نقل وحرکت مفلوج ہو چکی ہے۔

عمران خان نے دھرنا سیاست کو فروغ دے کر سیاسی موت کے پروانے پر دستخط کر دئیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج کے مابین اختلافات کا واویلا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے کیونکہ ان کا یہ اقدام نہ صرف حب الوطنی کے منافی ہے بلکہ جھوٹ کی منہ بولتی مثال بھی ہے اس وقت بہادر افواج قومی سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہیں اور حکومت اس حوالہ سے ملکی دفاع کو مضبوط تر کرنے کیلئے فوج کے شانہ بشانہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم تمام تر سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر نہ صرف حکومتی و عسکری قیادت کے ساتھ چلیں بلکہ آئی ڈی پیز کی امداد میں بھی دل کھول کر حصہ لیں اس موقع پر سعید احمد گوندل، سید جعفر عباس نقوی، اشفاق گجر، اور دیگر موجود تھے

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں