انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19ہاکی چمپئن شپ ،ایبٹ آباد اور مردان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 27 اپریل 2015 18:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19ہاکی چمپئن شپ کے سیمی فائنل میچوں میں میزبان ٹیم ایبٹ آباد اور مردان نے ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد اپنے حریفوں کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔اس موقع پرسینئر صحافی میر محمد اعوان مہمان خصوصی تھے۔جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیو ں کیساتھ تعارف کرایاگیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام ایبٹ آباد کے اقبال خان ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں مردان کی ٹیم نے پشاور کو شکست دینے والے ٹیم لوئر دیر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔ مردان کی جانب سے فرحان جواد اورفیصل نے گول سکور کیا جبکہ دیر لوئر کے عماد نے ایک گول کیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میچ میں ایبٹ آباد نے بنوں کو ایک دلچسپ سنسنی اور کانٹے دار مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی، میچ کے آغاز ہی میں ایبٹ آباد کے فارورڈ شہباز نے گول بنا کر برتری حاصل کر لی، پہلے ہاف میں مقابلہ ایک صفر رہا۔اوردوسرے ہاف میں ایبٹ آباد کے فارورڈ عادل نے مزید ایک گول سکور کر کے مقابلہ دو صفر کر دیا جبکہ کچھ دیر بعد ہی بنوں کے فارورڈ نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ دو ایک کر دیا، لیکن بہترین دفاع کی بدولت ایبٹ آباد نے بنوں کا کوئی حملہ آمدثابت نہ ہونے دیا اور اس طرح ایبٹ آباد کی ٹیم مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

میچ کے ایمپائر ابصار خان اور جنید خان تھے جبکہ ظہیر زمان تیسرے ایمپایر تھے فیلڈ جیوری میں تحسین اﷲ خان اور آیازخان تھے ۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایبٹ آباد پریس کلب کے سابق صدر میر محمد اعوان تھے جبکہ انکے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود ،سپورٹس رائٹرزکے سابق صدرراشد جاوید,سینئر نائب صدرطاہر منیر اعوان،سردراشفیق ،سپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواکے نائب صدرغنی الرحمن، اولمپئن نعیم اختر، شوکت حسین ،ملک عامر ،سردار وسیم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آمیر زاہد شاہ،ڈی ایس اوایبٹ آباد سلیم رضا،جمشید بلوچ،ڈی ایس او سوات سید ثقلین شاہ ،سابق سیکرٹری ڈی ایس اے طارق منیر بھی موجود تھے ۔ بہترین میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں