شجر کا ری مہم کے تحت ایبٹ آباد میں 75ہزار پو دے لگا ئے جا ئیں گے،کمشنر ہزارہ محمد اکبر خا ن

بدھ 25 مارچ 2015 17:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) کمشنر ہزارہ محمد اکبر خا ن نے کہا ہے کہ حا لیہ شجر کا ری مہم کے تحت ایبٹ آباد میں سرکا ری ادارو ں اور سو ل سو سا ئٹی کے توسط سے 75ہزار پو دے لگا ئے جا ئیں گے۔ جب کہ پہلے سے مو جود جنگلا ت کے تحفظ، سمگلنگ اور غیر قا نو نی کٹا ئی کے خلا ف سخت کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ایبٹ آباد میں ضلعی انتظا میہ کے زیر اہتما م موسم بہا ر کی شجر کا ری مہم کے تحت تکیہ سکا ؤٹس کمپ میں پودا لگا نے کے بعد موجود لو گو ں سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادخا لد محمود۔اے سی میر رضا ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنصر محمود ، ڈی ایف او گلیز اظہر علی خا ن اور دیگر سرکا ری محکمو ں اور سو ل سو سا ئٹی کے نما ئندوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ نے کہا کہ جنگلا ت ما حو ل کو آلو دگی سے بچا نے اور قدرتی حسن میں اضا فہ کے سا تھ سا تھ ملک کی اقتصادی تر قی میں نما یا ں کردار ادا کر تے ہیں ان کو تحفظ اور فروغ دینا ہما ری قو می زمہ دا ری ہے ۔

یہ محض محکمہ جنگلا ت اور دیگر ادا رو ں کا کا م نہیں بلکہ معا شرے کے تما م افراد کی اجتما عی قو می زمہ دا ری میں شا مل ہے ۔انہو ں نے کہا طویل عر صے سے جنگلا ت کی بے دریغ کٹا ئی کا سلسلہ جا ری چلا آرہا تھا جسے مو جودہ حکو مت نے کنٹرو ل کر نے کے لئے خصو صی اقدا ما ت اٹھا ئے ہیں ۔ انہو ں نے بتا یا کہ جنگلا ت کے لئے خصو صی شجر کا ری مہما ت چلا ئی جا رہی ہیں ۔

جس کے تحت پہلے مر حلے میں 75ہزار پو دے لگا ئے جا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں مختلف سر کا ری ادا رو ں اور تعلیمی ادا رو ں سو ل سو سا ئٹی کا تعا ون حا صل کیا جا رہا ہے انہو ں نے کہا کہ یہا ں مو جوبچو ں اور عوا م جوش خرو ش دیکھ کر اندازہ ہو تا ہے ۔ کہ قو م درختو ں مالکیت اور اہمیت سے با خبر ہے ۔ ایسا نظر آرہا ہے کہ عوا م موجودہ شجر کا ری مہم کو جشن اور میلے کی طرح کا میا ب بنا رہے ہیں انہو ں نے عوا م سے اپیل م کہ وہ جنگلا ت کے تحفظ میں حکو مت کے ہا تھ مضبو ط کر یں بلکہ وہ پرا نے درختو ں کی حفا ظت بھی کر یں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں