بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جولائی

آج کا سوال

پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔

حالیہ تبصرے

ملک محمدشریف 29-08-2014 14:43:36

بکواس کرتا ھے مسٹر بین یہ خود دھاندلی زدہ ھے اسکا رزلٹ۴دن کی تاخیر سے آیا یہ ۲۵سے۳۰ھزار ووٹوں قومی اسمبلی کی سیٹ ۵۲ پر ھارا ھوا تھا ۵۳ پر بھی کوشش کی لیکن خان ..

  مضمون دیکھئیے
حبیب 29-08-2014 13:50:47

جنرل صاحب زندہ باد۔

  مضمون دیکھئیے
شاہد عمران 29-08-2014 10:09:56

عمران خان پاکستان کیلئے مخلص ہیں اپنا چین سکون گنوا کر عوام کے لیے لڑ رعہے ہیں وہ عمران خان زندہ باد

  مضمون دیکھئیے
شفقت اخلاق حسین 29-08-2014 07:53:50

عمران خان آنا پرست گمنڈی جاہل ملک دشمن اور بے ہودہ آدمی ہے ۔محض ایک بات پر اڑا رہا اور ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔۔۔

  مضمون دیکھئیے
نسیم راعی 29-08-2014 00:39:33

آخر ِ کار یہ تو طے ہو گیا کہ عمران ، طاہر قادری اور الطاف صاحبان پرویز مشرف کے سچے خیرخواہ ہیں !!! تینون نے بہت صحیح ٹائمنگ سے کھیل دکھا دیا ۔ ان کے سوا تمام سیاسی ..

  مضمون دیکھئیے
ںسیم راعی 29-08-2014 00:09:00

در اصل یہ سارا میلہ تو میرا ( یا شاید قوم کا ) کمبل چرانے کے لیے تھا - پرویز مشرف کی عمران اور قادری صاحبان نے خوب مدد فرمائی اور آخر وقت میں الطاف صاحب نے بگی ..

  مضمون دیکھئیے

تلاش کیجئے

تازہ ترین خبریں (2012-07-04)

سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے کردار ادا کرنے کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان، گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کررہے ہیں، رانا ثناء اللہ، ابھی صرف ایمرجنسی ڈیوٹی پر آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کی منظوری پر ان ڈور اور آوٴٹ ڈور میں بھی ہڑتال ختم کردیں گے ، ترجمان ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن

سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے کردار ادا کرنے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا جبکہ حکومت پنجاب نے تمام گرفتار ینگ ڈاکٹروں کی رہائی کا اعلان کردیا ہے ۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سینئر ڈاکٹروں کی ملاقات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے اپنی ہڑتال ختم کردی ہے اور حکومت نے تمام گرفتار ینگ ڈاکٹروں کو فوری رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سینئرڈاکٹرز نے ملاقات کی، جس میں رانا ثناء اللہ، زعیم قادری، چیف سیکریٹری، سیکریٹری صحت اور دیگر حکام بھی شریک تھے ۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات سے قبل سینئر ڈاکٹرز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ ینگ ڈاکٹرز کا اعتماد لے کر آئے ہیں، جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ینگ ڈاکٹرز مانیں گے ۔ سینئر ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات میں طے پایا کہ حکومت پنجاب گرفتار ینگ ڈاکٹرز کو فوری رہا کررہی ہے جبکہ ینگ ڈاکٹرز نے بھی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں طے پایا کہ ینگ ڈاکٹرز کے سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات پر بھی غور کیا جائے گا
ہم بندوق پکڑ کر نیٹو سپلائی نہیں روک سکتے صرف جمہوری احتجاج کریں گے، عمران خان
نئی دلی : پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز مذاکرات شروع ہو گئے
سپریم کور ٹ میں ملک ریاض نے توہین عدالت کیس میں غیرمشروط معافی مانگ لی
دوہری شہریت کیس، سپریم کورٹ نے ایم کیوایم کے2ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی
امریکی معذرت کے باوجود نیٹو سپلائی بحال نہیں کرنی چاہیئے تھی، مولانا فضل الرحمن
نیو سپلائی کیلئے امریکا سے کوئی خفیہ معاہدہ نہیں کیا، وزیر خارجہ
پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں تعاون کرے ، بھارتی وزیرخارجہ
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ ڈرا
میں برسراقتدار ہوتا تو امریکہ چھ ماہ قبل ہی معافی مانگ چکا ہوتا، پرویز مشرف
گیاری سیکٹر سے مزید 3 تین فوجیوں کے جسد خاکی مل گئے ، مجموعی تعداد 22ہوگئی
نیٹو سپلائی بحالی کا فیصلہ پاکستان کیلئے انتہائی توہین آمیز ہے، قائد حزب اختلاف
تحریک طالبان کی نیٹو سپلائی بحالی پر کنٹینرز پر حملوں اور ڈرائیورز کو قتل کرنے کی دھمکی
ملک بھر میں شدیدگرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -فن و فنکار -کھیل -

صدر نے شکئی میں زائدالمعیاد پولیوویکسین کے استعمال بارے میڈیارپورٹ کاسخت نوٹس لے لیا ،رپورٹ طلب:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 23:25:39

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے الیکشن کمیشن کے سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابی قواعد میں ترمیم کا نوٹس لے لیا ،سپریم کورٹ صرف آئین او رقانون کی تشریح کر سکتی ہے قانون نہیں بنا سکتی ،کمیٹی نے نئے صوبوں بارے صدارتی ریفرنس کی کاپی سپیکر قومی اسمبلی سے طلب کر لی ، کمیٹی کی نئے صوبوں کے معاملے پر بریفنگ کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین میاں رضا ربانی کو دعوت:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 23:25:39

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا چیئرمین کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار ،کمیٹی نے چیئرمین کے ای ایس سی کے سمن جاری کردئیے، اجلاس میں اراکین کمیٹی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور لائن لاسز میں اضافے پر ڈائریکٹر جنرل انرجی مینجمنٹ پیپکو پر برس پڑے، پیپکو کی بدانتظامی کی وجہ سے اراکین پارلیمنٹ کے گھروں پر حملے ہوئے ، کرپٹ بیوروکریٹس اور آئل مافیا نے ملک کو ہائی جیک کررکھا ہے ، اجلاس میں کمیٹی کے ارکان کا موقف:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 23:25:03

نیٹو سپلائی کے بارے میں قرارداد موجود ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس معاملے میں معافی امریکہ نے نہیں پاکستان نے مانگی ہے،مولانا فضل الرحمان،نیٹو سپلائی کی بحالی پر مزاحمت نہیں کرینگے ، امریکی معذرت خواہا نہ اظہار کو معافی قرار دیاجارہاہے ،،اگر نیٹو سپلائی لائن بند کرنے کی ہمت نہیں تھی تو اسے طول بھی نہیں دینا چاہئے تھا، قوم جھوٹی تسلیوں سے مطمئن ہونیوالی نہیں، وزیراعظم کے خط لکھنے یا نہ لکھنے کا معاملہ پیپلزپارٹی اور عدالت کا ہے ، اگر وزیراعظم خط نہیں لکھتے تواس پر سوچنا عدالت کا کام ہے،جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 23:25:03

حکومت کو دوہری شہریت کے حامل افراد کو الیکشن لڑنے کا حق دلانے ، غیر ملکی شہریت رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کو تحفظ دینے والی آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی میں 228 ، سینٹ میں 68 ارکان کی حمایت درکار ہو گی، سینٹ میں حکومت کو دو تہائی ارکان کی حمایت حاصل ، قومی اسمبلی میں دو تہائی کیلئے مولانا فضل الرحمن کی حمایت حاصل کرنا ہو گی، اے این پی اور (ق) لیگ کے کئی ارکان بل کی کھلم کھلا مخالفت کر رہے ہیں:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 23:25:03

ہم بندوق پکڑ کر نیٹو سپلائی نہیں روک سکتے صرف جمہوری احتجاج کریں گے، نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملے پر حکومت کو فوج آشیر باد حاصل ہے یا نہیں مجھے معلوم نہیں، ا مر یکہ نے پاکستان سے معافی نہیں مانگی صرف ”افسوس ،، کیا ہے ،ایسی پا رلیمنٹ کا کوئی جواز نہیں ، اگر ارکان پارلیمنٹ میں تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو یہ استعفے دیدیں ،جب بھی ملک پر مشکل وقت آتاہے تو نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن غائب ہوجاتے ہیں ، (ن) لیگ بتائے کہ اب اس کا موقف کیا ہے؟، گوجرانوالہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں نیٹو کے معاملے کو بھی اٹھائیں گے ، سونامی مارچ کا وقت قریب آ چکا ہے ، جلد اس کی تاریخ دونگا، طالبان کی جانب سے نیٹو سپلائی بحالی پر ڈرائیورز کو قتل کرنے کے اعلان کی حمایت نہیں کرتے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کی لاہور میں پریس کانفرنس:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 22:55:54

نیٹوسپلائی کی بحالی پاکستانی اورامریکی حکام کے درمیان پس پردہ رابطوں کانتیجہ ہے ، رابطے ٹیلی فون کالز،ای میل پیغامات اورملاقاتوں کی صورت میں ہوتے رہے، تھامس آرنائیدز، پاکستانی سفیرشیری رحمن ،وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے اہم کرداراداکیا،امریکی میڈیاکادعویٰ:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 22:55:54

امریکہ میں بعض حلقوں کی سلالہ واقعہ پاکستان سے معافی مانگنے پراوباماانتظامیہ پرکڑی تنقید، معافی مانگنا امریکہ کے چہرے پرتھپڑ کے مترادف ہے ، سلالہ واقعہ سے امریکی مشن کوخطرہ لاحق ہوامگر حالیہ پیشرفت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ،سینئرتجزیہ کارمائیکل ایس سمتھ ودیگر کاموقف:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 22:55:54

سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے کردار ادا کرنے کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان، گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کررہے ہیں، رانا ثناء اللہ، ابھی صرف ایمرجنسی ڈیوٹی پر آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کی منظوری پر ان ڈور اور آوٴٹ ڈور میں بھی ہڑتال ختم کردیں گے ، ترجمان ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 22:45:54

حکومت کا توہین عدالت آرڈیننس ختم کرنے اور نیا قانون بنانے کا فیصلہ:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 22:45:54

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دوہری شہریت کے بل پر چند وزراء کا تحفظات کا اظہار ، نیٹو سپلائی بحالی اور توہین عدالت بل2012ء پر سب کا اتفاق:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 22:45:54

صدر نے دوہری شہریت اور توہین عدالت کے قوانین میں ترمیم کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کے اجلاس بلالئے ، قومی ا سمبلی کااجلاس 6 جولائی، سینیٹ کا 9جولائی کو ہوگا، نوٹیفکیشن جاری:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 22:30:15

ایسوسی ایشن آف ایشین کانسٹیٹیوشن کورٹس اینڈ اکولینٹ انسٹیٹیوشنز نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو اپنا رکن بنالیا:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 22:30:15

ایفی ڈرین کیس ،سپریم کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کی متفرق درخواست پر سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیئے ، 17 جولائی جواب طلب:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 22:30:15

سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کیس میں مشیر داخلہ اور اٹارنی جنرل کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 21:46:10

سپریم کور ٹ میں ملک ریاض نے توہین عدالت کیس میں غیرمشروط معافی مانگ لی ، پریس کانفرنس چیف جسٹس کو نہیں ارسلان افتخارکوبے نقاب کرنے کیلئے کی تھی ، تحریری معافی نامے میں موقف، کیس میں عدالتی کارروائی نہیں بنتی، رجسٹرار جج نہیں عدالتی اہلکار ہیں نوٹس چیف جسٹس کو لینا چاہیے تھا ،ڈاکٹرعبدالباسط:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 21:46:10

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے او پی ایف کی تمام ہاؤسنگ سکیموں کی مکمل تفصیلات طلب کرلی،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ایک ماہ میں قواعد و ضوابط بنانے کی ہدایت ، پی سی او ڈبلیو کے نجی بینک میں 55 کروڑ روپے رکھنے کے انکشاف پر ایک ماہ میں ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ طلب:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 21:46:10

کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ، مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ،پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے حریت قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت ، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات دیر پا نہیں ہو سکتے ، پاک بھارت بات چیت کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے مسئلہ کشمیر کو ترجیح دی جائے، دونوں ملکوں کو کشمیریوں کی پرامن جد وجہد کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی طرف توجہ دینی چاہیے ،بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق یاسین ملک اور دیگررہنماوں کی گفتگو:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 21:24:36

سیالکوٹ ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے نوجوان لڑکی دم توڑ گئی، لواحقین کا اسپتال میں شدیداحتجاج ،انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی ، پولیس کا احتجاج کرنے والے لواحقین پر تشدد:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 21:24:36

گیاری سیکٹر سے مزید 3 تین فوجیوں کے جسد خاکی مل گئے ، مجموعی تعداد 22ہوگئی ، دیگر کی تلاش جاری:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 20:16:09

حکمرانوں نے غلامی کی دستاویز پر دستخط کر دیے ، نیٹو سپلائی بحال کر کے حکمرانوں نے امریکی غلام ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر دی ، اب قوم کو اپنا وجود برقرار رکھنے اور پاکستان کے جوہری اثاثوں کے تحفظ کے لیے باہر نکلنا ہوگا، نیٹو سپلائی بحال کر کے حکومت نے اپنی موت کے پروانے پر دستخط کر دیے ہیں ، حکمرانوں نے امریکہ کی مداخلت ختم کرنے بجائے اس کو بڑھانے کا انتظام کیا، پاکستان کے مفادات کو پس پشت ڈال کر امریکی مفادات کو تقویت دی ہے ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی نیٹو سپلائی کھولنے پر پاکستانی حکومت کی شدید مذمت:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 20:16:09

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی وزارت مذہبی امور کو دوران حج حاجیوں کے سعودی عرب میں قیام کی مدت 40 دن سے کم کر کے 30 دن کرنے ، میڈیکل مشن میں زنانہ ڈاکٹرز کی تعداد 30 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے ، بلیک لسٹ کئے گئے ٹور آپریٹرز اور حج گروپ آرگنائزر کی تفصیلات فراہم کرنے اور حج درخواستوں کی تفصیلات تاخیر سے وزارت کو فراہم کرنے والے بنکوں کے خلاف کارروائی کرنے اور انہیں آئندہ کے لئے بلیک لسٹ کرنے کی سفارشات:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 20:16:09

نیٹو سپلائی کا کھلنا پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، پاکستانیوں کو مثبت رویے کے ساتھ امریکی معافی کو قبول کرنا چاہیے ، میں بر سر اقتدار ہوتا تو امریکہ چھ ماہ قبل ہی معافی مانگ چکا ہوتا ،2014ء میں افغانستا ن سے متعلق قرارداد پر پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا،آئندہ انتخابات سے قبل ہر صورت پاکستان آؤنگا ، انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائیگا،آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد جنرل (ر) پرویز مشرف کا انٹرویو:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 20:14:38

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیٹو سپلائی کی بحالی بارے دفاعی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق ، دوہری شہریت والوں کے رکن پارلیمنٹ بننے بارے آئینی ترمیم کے مسودے ، توہین عدالت بل 2012ء کو متعارف کرانے ، پاک اردن سرمایہ کاری بورڈز کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کرنے کی منظوری ، امریکہ کا معافی مانگنااور نیٹو سپلائی کی بحالی کسی ملک کی فتح یا شکست نہیں، سپلائی کھولنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق کیا ، امریکہ نے آئندہ خودمختاری پامال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعدمیڈیاکوبریفنگ:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 20:14:38

نیٹو ایشو پر فیصلہ کسی کی فتح یا شکست نہیں ہے ،قمر زمان کائرہ:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 18:08:20

ملک بھر میں شدیدگرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے، پانی نایاب ، درجنوں افراد بے ہوش ، گرمی کی شدت میں غصے کو کم کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، لاہور میں ملتان روڈ پر علاقہ مکینوں کا بجلی کی طویل بندش کیخلاف سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ ،اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آئے عوام نے لہتراڑ روڈ کو بند کردیا، پشاور میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، یونیورسٹی روڈ پر پتھر اوٴ، ٹریفک بلاک کردی،سڑک پر دھرنا، سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 18:08:20

پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں تعاون کرے ، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لانے کی گنجائش موجود ہے، اس سلسلے میں اقدامات جاری رہنے چاہئیں، بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کی تاجکستان سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 18:08:20

تحریک طالبان کی نیٹو سپلائی کی بحالی پر کنٹینرز پر حملوں اور ڈرائیورز کو قتل کرنے کی دھمکی:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 18:07:43

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مولانا عبدالعزیز سمیت 21 ملزمان کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے استغاثہ کو آخری موقع دیدیا ، اگلی تاریخ پر اپنا سوال نامہ تیار کر کے لا نے کی ہدایت:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 18:07:43

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کااجلاس، اراکین کمیٹی کا ججز کو قواعد سے ہٹ کر پلاٹس کی الاٹمنٹ پر احتجاج ، مشرف دور میں صحافیوں، بیوروکریسی اور ججز میں 6 ہزار سے زائد پلاٹ بانٹے گئے، چیئرمین کمیٹی شاہی سید، وزارت ہاؤسنگ و ذیلی اداروں کی آڈٹ رپورٹس،گزشتہ 5سال کے دوران سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کی تفصیلات طلب:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 18:07:43

سپریم کورٹ میں ایف آئی اے نے رکن پنجاب اسمبلی طارق الوانہ پر غیرملکی شہریت کے الزامات بارے اپنی تصدیق کو غلط تسلیم کرلیا ،عدالت سے معافی مانگ لی، چیف جسٹس کااظہار برہمی، عدالت سے غلط بیانی پر ڈی جی و ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو اپنی نگرانی میں احکامات پر عملدرآمد کرکے دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 18:07:07

وفاقی حکومت کا پنجاب کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہر گز برداشت نہیں کریں گے، وفاق نے غلط پالیسیوں کے باعث پنجاب کے 10 کروڑ عوام کا سکھ چین برباد کر دیا ، اسلام آباد میں بیٹھے علی بابا چالیس چوروں نے خزانے کو لوٹ کر ملک کو تباہ کر دیا ، ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا بحران دہشت گردی سے بھی بڑا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے پر 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا ٹینٹ آفس میں پارٹی ورکروں اور عوامی اجتماع سے خطاب:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 18:07:07

پارلیمانی قرارداد کی کوئی ایک شرط منظور ہوئے بغیر نیٹو سپلائی کی بحال کردی گئی، فیصلہ پاکستان کیلئے انتہائی توہین آمیز ہے، نیٹوسپلائی کے معاملے پرحکومت کے یو ٹرن نے پارلیمنٹ کی آزادی اور پاکستان کے وقار کو تباہ کر کے رکھ دیا ، معذرت معافی نہیں ہوتی پاکستان کے سرکاری ترجمان بھی اس کا اعتراف کر چکے ہیں ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کابیان:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 18:07:07

نیو سپلائی کیلئے امریکا سے کوئی خفیہ معاہدہ نہیں کیا، حنا ربانی کھر، سپر پاور کو اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، امریکا کو بتادیاکہ ریڈ لائنز کی خلاف ورزیاں نہیں ہونی چاہئیں، وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 16:36:03

وفاقی کابینہ اجلاس ،توہین عدالت کے آئینی ترمیمی بل 2012 ،دوہری شہریت ، نیٹوسپلائی کے دفاعی کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 16:35:42

امریکی معذرت کے باوجود حکومت کو نیٹو سپلائی بحال نہیں کرنی چاہیے تھی،حکومت پارلیمنٹ کے اختیارات کا ناجائزاستعمال نہیں کرسکتی، حکومت کراچی، بلوچستان ، فاٹا میں امن و امان کی صورت حال کنٹرول کرنے میں ناکام ہے ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کی کراچی پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 16:35:42

وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت کا بل مجریہ 2012ء منظور کر لیا ، نیٹو سپلائی بحالی کے دفاعی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 15:47:13

پاکستان میں سالانہ 30ارب ڈالر کی افغان منشیات لائی جاتی ہے، کشش دھندے میں مقامی گروہ اور بااثر افراد کی معاونت شامل ہے ، بیشتر منشیات بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور سندھ سے بیرونی دنیا کو اسمگل کی جاتی ہے ، ہرسال 350ٹن سے زائد افغانی منشیات کا پاکستان میں استعمال ہوتا ہے ، 6 لاکھ سے زائد پاکستانی نشہ کرنے والوں کو روزانہ منشیات نہ ملیں تو ان کی موت ہوسکتی ہے،اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کے پاکستان میں سربراہ جرمی ڈگلس اور مشیر ڈاکٹر ندیم رحمن کی امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 15:47:13

سپریم کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے 2 اراکین اسمبلی کی رکنیت دوہری شہریت پر معطل کردی، معطل اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 6 ہو گئی:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 15:47:13

سپریم کورٹ میں ورکرز ویلفیئر فنڈز میں 2ارب روپے کی خورد برد میں ملوث ملزمان کو بچانے کی کوشش اور عدالتی حکم کو غیر موثر کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے سمیت 3 افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 15:46:41

وزارت داخلہ اور ایف بی آر کے نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے کسٹم حکام کو ہدایات، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع،نیٹو سپلائی کی بحالی، چمن اور گوادر میں کسٹم حکام کو احکامات موصول، پاک افغان سرحد نیٹو کنٹینرز کیلئے کھل گئی:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 15:46:41

نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد کالعدم تحریک طالبان کی نیٹو کنٹینرز پر حملوں کی دھمکی ، رحمان ملک کی زیر صدار ت اعلی سطحی اجلاس ، پاکستان سے افغانستان جانے والے نیٹو کنٹینرز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کا فیصلہ ،چاروں صوبوں کے آئی جیز کو اپنے صوبے سے گزرنے والے نیٹو کنٹینرز کو وہاں سے بحفاظت گزرنے کیلئے ضروری سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 15:46:41

وفاقی کابینہ نے نیٹو سپلائی کی منظوری دیدی،چمن سرحد کھل گئی:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 14:23:11

پاکستان اور امریکہ دوستی کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، وقت کے ساتھ یہ رشتے مزید مستحکم ہوں گے،پنجاب میں انرجی،تعلیم اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ممالک تعاون کررہے ہیں، امریکی قونصل جنرل نینا فائٹ کاامریکہ کی 236 ویں سالگرہ کے موقع پرتقریب سے خطاب:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 13:18:14

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے عدالت بارے قابلِ اعتراض بات کرنے پرجوائنٹ سیکریٹری مذہبی امور کو ایک گھنٹے تک عدالتی حراست میں رکھنے کے بعد توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،نادہندہ ٹور کمپنیوں کا حج کوٹہ منسوخ کرنیکا حکم:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 13:18:14

خیبر ایجنسی، مقامی غیر سرکاری تنظیم کی سربراہ فریدہ آفریدی کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 13:18:14

نیٹو سپلائی بحال ، ٹینکرز مالکان اور ڈرائیورز خوش، کلینروں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، امریکہ سے ڈرون حملوں کی بندش کا مطالبہ، سپر پاور کی معافی مانگنا پاک فوج اور حکومت کی کامیابی ہے، اس سے قوم کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے،ڈرائیورز، پابندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد نوٹیفکیشن کے اجرا کے 24 گھنٹوں کے اندر نیٹو رسد کی ترسیل شروع ہو جائے گی،ایسوسی ایشن ذرائع،5ہزار آئل ٹینکرز نیٹو سپلائی میں استعمال ہوتے ہیں،2ہزار کراچی میں تیار کھڑے ہیں، 3ہزار ٹینکرز مرمت سے فوری طور پر دستیاب نہیں، ذرائع:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 13:17:31

عوامی خدمت کی بدولت مخالفین (ق) لیگ کی حیثیت اور وجود کو تسلیم کر چکے ہیں، جمہوریت کے تسلسل اور آئین کی بالادستی کیلئے پیپلز پارٹی سے اتحاد جاری رہے گا، ہمیں تنہا کرنے والے ڈکٹیٹر مائنڈ سے خود سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں،ڈپٹی وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق )کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی وفدسے بات چیت:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 13:17:31

نیٹو سپلائی بحال کرنے والے حکمرانوں کو ڈالروں اور امریکی غلامی سے دلچسپی ہے، نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف کل دفاع پاکستان کونسل کا سربراہ اجلاس ہو گا ،لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی اوکاڑہ پریس کلب میں ٹیلی فونک پریس کانفرنس:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 13:17:31

نیٹو سپلائی بحالی کی گئی تو حملے کریں گے ، طالبان کی دھمکی:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 12:23:57

بجلی کی طویل بندش سے عوام بلبلا اٹھے ، مظاہرے ،ٹائر نذر آتش:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 12:23:57

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال،سینئرز آج وزیراعلیٰ سے ملاقات کرینگے:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 11:38:05

کابینہ اجلاس، نیٹو سپلائی کی بحالی کا باقاعدہ اعلان آج متوقع:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 11:38:05

توہین عدالت کیس، ملک ریاض نے عدالت سے معافی مانگ لی:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 11:37:34

نئی دلی : پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز مذاکرات شروع ہو گئے:

وقت اشاعت: 04/07/2012 - 11:37:34


اسلام آباد، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔


اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔


نئی دہلی، بھارتی سیکرٹری خارجہ رنجن متھائی پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی سے مذاکرات کر رہے ہیں۔


اسلام‌آباد، مشیر داخلہ رحمان ملک نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد امن و امان بارے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔


کراچی، نیٹو ٹرمینل سٹاف سپلائی لائن کھلنے کے بعد ایک ٹینکر کو صاف کر رہے ہیں۔


کراچی،‌نیٹو سپلائی کھلنے کے فیصلے کے بعد ایک نوجوان آئل ٹینکر پر رنگ کر رہا ہے۔


کولمبو، دوسرے ٹیسٹ میچ کے برابری پر اختتام کے بعد پاکستانی کھلاڑی یونس خان اور کپتان مصباح الحق سری لنکن بیٹسمین کماراسنگاکارا سے مصافحہ کر رہے ہیں۔


خیبر ایجنسی میں سیکورٹی اہلکار ایک نیٹو کنٹینر کی تلاشی لے رہے ہیں۔


نئی دہلی، پاکستان سے دو طرفہ مذاکرات سے قبل بھارتی سیکرٹری خارجہ رنجن متھائی اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی سے مصافحہ کر رہے ہیں۔