مسئلہ کشمیر کا پرامن فوری حل وقت کا تقاضا

بھارت میں نریندر مودی کی حکومت کے آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ریاست بھر میں کرفیو لگا کر ظلم و ستم کی انتہا کر دی گئی ہے۔ نریندرمودی ہٹلر ثانی ہے

جمعہ 11 دسمبر 2015

Masla e Kashmir Ka PurAmaan Hall
عندلیب ساحربٹ:
مسئلہ کشمیر گزشہ 68 برس سے بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی کے نتیجہ میں زیر التواء چلا آرہا ہے اور بھارتی مسلح افواج نے مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں اندوہناک مظالم کا لامتناہی سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ بھارت اپنے غاصبانہ متعضبانہ مکارانہ رویہ کی وجہ سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی مسلسل نفی کر رہا ہے اور مظلوم کشمیری قوم کو ان کا پیدائشی حق خودار دیت دینے سے گریزاں ہے۔

مسئلہ کشمیر ہمیشہ سے ہی عالمی امن کے لیے مسلسل خطرہ رہا ہے اور آج جبکہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں تو ان دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے لہٰذا آج عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ پوری دنیا کو ایٹمی جنگ کے خطرات سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)


کشمیریوں نے بھارتی مظالم کو اقوام عالم پر آشکارہ کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ بھارت میں نریندر مودی کی حکومت کے آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ریاست بھر میں کرفیو لگا کر ظلم و ستم کی انتہا کر دی گئی ہے۔ نریندرمودی ہٹلر ثانی ہے جس سے پوری دنیا کے امن کو سنگین خطرہ ہے ۔

آج مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اقوام عالم مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم و بربریت کا فوری نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کی پیدائشی حق خود ارادیت دلانے میں اہم کردار ادا کریں۔ پاکستان کے عوام اور اس کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور حکومت آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کشمیر کی قیادت کے شانہ بشانہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پرا جاگر کرنے اور بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے چلے آ رہے ہیں۔


یہی نہیں ذوالفقار علی بھٹو شہید نے مسئلہ کشمیر کوبنیاد بنا کر ہی اپنی علیحدہ جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ ان کے بعد شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر کے بھارتی ظلم و استبداد سے آزادی کے لیے گران قدر اقدامات کیے اور اسی وجہ سے عالمی سازشوں کا شکار ہو کر وہ بھی شہادت کی منزل پاگئیں۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا عزم کیا اور آج بھی آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی مدبرانہ قیادت میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے کوشا ں ہے بھارت آج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر کے اپنا ناجائز قبضہ جمانے میں مصروف عمل ہے۔

کشمیریوں کی دی گئی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ آزادی بالا آخر کشمیریوں کا مقدر بنے گی اور بھارتی سامراج کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق خودارادیت سے زیادہ دیر محروم نہیں رکھ سکتا۔ انٹرنیشنل کمیونٹی بالخصوص یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے پر امن اور پائیدار بنیادوں پر حل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔


بھارت اس وقت طاقت اور ظلم کے بل بوتے پر خطہ میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم پرگامزن ہے جسکا عالمی برادری کو بروقت نوٹس لینا چاہیے۔ پاکستان اور یورپی یونین میں اقتصادی تعاون میں اضافہ قابل ستائش ہے لیکن یورپی یونین کو آزاد خطہ میں بھی اقتصادی تعاون اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرنے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلہ میں بھی اپنا موثر کردار ادا کرے اگرچہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل پر ایمانکلن رپورٹ منظور کر چکی ہے اور اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبروں کی دریافت پر بھی مذمتی قرار داد منظور کر چکی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ یورپی یونین عملی طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے موثر کردار ادا کرے۔

مسئلہ کشمیر کے حل پر امن حل ہونے تک بھارت کو اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت ہرگز نہیں ملنی چاہیے کیونکہ بھارت گزشتہ 68برس سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدآمد سے گریزاں ہے۔ اقوام متحدہ، اسلامی کانفرنس کی تنظیم، رابطہ، عالم اسلامی اور دنیا کی تمام انصاف اور امن پسند قومیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کورکوانے اور انسان حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمہ، بھارتی ریاستی دہشت گردی رکوانے اور اقوام متحدہ کی کشمیر قرار دادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دلانے کے لیے اپنا بھر پور کردار داد کریں۔

تنازع کشمیر ہر اعتبار سے ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کی موجودگی میں ایٹمی جنگ کے بادل عالمی امن پر منڈلاتے رہیں گے۔ اگر بھارتی دہشت گردی کابر وقت نوٹس نہ لیا گیا تو بھارتی انتہائی پسندی اور دہشت گردی کی یہ کارروائیاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کے ساتھ الحاق کشمیریوں کی دیرینہ تمنا ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کابات چیت کے ذریعے پر امن حل چاہتا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Masla e Kashmir Ka PurAmaan Hall is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 December 2015 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.