ماں کی محبت کی انوکھی داستان

بیٹے کی یاد میں ریگستان کو نخلستان بنادیا

پیر 25 اپریل 2016

Maan Ki Muhabbat Ki Anokhi Daastan
ماں کی بیٹے سے محبت ایک انمول محبت ہے۔ ماں اپنے بچوں کے لیے مشکل سے مشکل کام کرنے کے لیے بھی تیار ہوجاتی ہے۔ جس ماں کا جواں سال بیٹا دنیا سے رخصت ہوجائے تو اس ماں کے لیے اس سے بڑا اور کوئی صدمہ نہیں ہوتا۔منگولیا میں ایک ایسی عورت ہے جس نے اپنے بیٹے کی یاد میں لاکھوں درخت اُگادئیے جو اس کے بیٹے کی خواہش کے عین مطابق ہے۔ خاتون 16سال قبل ایک حادثے میں ہلاک ہونے والے اپنے بیٹے کی یاد میں اپنے علاقے کوایک گھنے گلزار میں بدلنا چاہتی ہے اور اس کے لیے وہ سن 2000سے کام کررہی ہے۔

خاتون کااکلوتابیٹا ماحول ، فطرت اور جنگلی حیات سے خاص دلچسپی رکھتا تھا اور وہ چین کے شمال میں منگولیا میں بہت سارے درخت لگا کر بڑھتے ہوئے ریگستان کو روکنا چاہتا تھا۔بیٹے کے مرنے کے بعد خاتون اور اس کے شہر کو بیمے میں 2کروڑ 70روپے کی رقم ملی جس سے انہوں نے گرین لائف فاؤنڈیشن بنایا۔

(جاری ہے)

کھیتی باڑی کی معلومات نہ ہونے کے باوجود انہوں نے کام شروع کیا اور پہلے 2سال انہیں شدید ناکامی ہوئی، تیزہواؤں نے ننھے پودے اڑادئیے اور بارش کی کمی سے کئی پودے مرجھاگئے اس کے بعد انہوں نے جنگلات کے مقامی ماہر کو ساتھ ملاکر دوبارہ کوشش کی اور اس سال شدید بارش ہوئی اور 85فیصد درخت زندہ رہ کر پھلنے پھولنے لگے۔

اس کے بعد یہ پروجیکٹ مزید بڑا ہوتا گیا اور پورے چین میں عوام کو صحرازدگی کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا لیکن جلد رہی رقم خرچ ہوگئی اور دونوں میاں بیونے نے اپنے 2مکانات فروخت کرکے اس کام کو جاری رکھا۔ 2008میں ایسے ہی دردمند والدین سامنے آئے جن کے بچے بیماری یا حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے اور انہوں نے رقم جمع کرنا شروع کردی جس کے بعد درخت لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اب منگولیا کے ریگستان میں لاکھوں درخت لگائے جاچکے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Maan Ki Muhabbat Ki Anokhi Daastan is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 April 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.