ہندووٴں کی انتہاپسندی عروج پر

ایسا دکھائی دیتاہے کہ جیسے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پربھارتی فورسزکی جارحیت بے نقاب ہونے کے بعد مودی سرکاراور انتہاپسندہندو کھمبا نوچ رہے ہیں اوراپنی سبکی مٹارہے ہیں ۔اب انہیں کچھ سجھائی نہیں دے رہاہے کہ وہ کیا کریں اس لئے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جارحیت اور بھارتی افواج و انتہاپسند ہندوتنظیموں کے کارندوں کے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کی حقیقت بے نقاب ہونے کے بعد راون مودی بھارتی میڈیا انڈین افواج اور انتہاپسند ہندو اپنا مقدمہ ہارچکے ہیں

پیر 17 اکتوبر 2016

Hinduoon Ki Intehapasandi Urooj Per
ایسا دکھائی دیتاہے کہ جیسے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پربھارتی فورسزکی جارحیت بے نقاب ہونے کے بعد مودی سرکاراور انتہاپسندہندو کھمبا نوچ رہے ہیں اوراپنی سبکی مٹارہے ہیں ۔اب انہیں کچھ سجھائی نہیں دے رہاہے کہ وہ کیا کریں اس لئے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جارحیت اور بھارتی افواج و انتہاپسند ہندوتنظیموں کے کارندوں کے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کی حقیقت بے نقاب ہونے کے بعد راون مودی بھارتی میڈیا انڈین افواج اور انتہاپسند ہندو اپنا مقدمہ ہارچکے ہیں۔

اس سے بھارت نہ صرف دنیا بھرمیں ہر سطح پر نتہا ہوگیاہے بلکہ اب بھارتی ایوانوں میں بھی راون مودی سرکار پر تنقیدوں کے تیرچلائے جارہے ہیں جس سے راون مودی کا سارا جسم چھلنی ہوگیاہے آج یہ بھی ایک کھلی حقیقت ہے کہ راون مودی سرکار نے جتنا نقصان بھارت کو پہنچایاہے۔

(جاری ہے)

یقینی طور پر کسی بھی بھارتی وزیراعظم کے دورِ حکومت میں بھارت کو معاشی اور اقتصادی اور اخلاقی و سیاسی طور پر نقصانات سے دوچار نہیں ہونا پڑاتھا۔

مگر یہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ بھارتی میڈیااور انتہا پسندہندووٴں کو مودی کی شکل میں راون نظر نہیں آرہاہے اور بھارتی میڈیا اور بھارتی انتہاپسندہندو بھارتی دْشمن راون کی تلاش میں ادھ اْدھرسرمارتے پھر رہے ہیں اور بھارتی ” راون مودی “ کی ناک کے نیچے انتہاپسندہندو انتہاپسندی کی آگ میں جل کر ” نوازشریف“ کو راون سے تشبیہ دے کر ان کا پتلاجلارہے ہیں ۔

حالانکہ بھارت میں دہشت گردی اور انارکی پھیلانے والاراون مودی کی شکل میں ان کی بغل میں موجود ہے ہوناتو یہ چاہئے تھاکہ بھارتی انتہاپسند ہندوپہلے راون مودی کا پتلاجلا کر اپنا غصہ مودی پر اتارتے انہوں نے الٹا راون مودی کو چھوڑچھاڑ کر اپنا غصہ نوازشریف کو راون سے تشبیہ دے کر نواز شریف کاہی پتلاجلا ڈالاہے اور خطے میں ایک ایسی اشتعال انگیزی کو جنم دے دیاہے کہ اب جس کی آگ کا فوری طور پر تھمنا نا ممکن ہی دکھائی دتیاہے۔

تاہم اِس سے اتنااندازہ ضرورہوگیا ہے کہ آج بھارت کے انتہا پسند ہندووں کے تن بدن میں بدلے کی آگ بھڑک رہی ہے اور اب یہ جو کچھ بھی پاکستان اور اشخاص پاکستان کے خلاف کررہے ہیں۔ یہ ان کی انتقام کی آگ ہے اس لئے کہ جب پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر کشمیر میں راون مودی سرکار اور بھارتی فورسز( پولیس اور فوجیوں) کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور برہان موہانی کی حمایت میں آواز بلند کی گئی اور کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے خلاف وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کے انتہاپسندانہ رویے کے خلاف احتجاج کیااوراسی طرح جب پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی بھارتی وزیراعظم راون مودی کو ان کا انتہاپسندانہ مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا تو بھارتی راون مودی اور بھارتی انتہا پسند ہندووٴں ، لگائی بجھائی کرنے والے بھارتی میڈیااور عوام کویہ سب پسندنہیں آیا ۔

آج تب ہی یہ اپنی اندر کی آگ کو اس طرح ٹھنڈا کررہے ہیں کہ اپنے وزیراعظم راون مودی کو چھوڑ کر وزیراعظم نوازشریف ، جنرل راحیل شریف ، حافظ سعید اور مسعود اظہر کو راون سے تشبیہ دے کر ان کی بے حرمتی کررہے ہیں ۔ حالانکہ آج اصل میں بھار ت میں دہشت گردی اور قتل وغارت گری اور تباہی کاذمہ دارتو راون مودی اور اس کے انتہاپسند ہندوچیلے ہیں جنہوں نے بھارت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں رکھ چھوڑی ہے اِن حالات میں بھارت کے امن پسند شہری راون مودی اور اس کے شیطان و انتہاپسند ہندووٴں کو لگام دینے کے لئے نہ اٹھ کھڑے ہوئے تو پھر وہ دن دور نہیں کہ جب راون مودی اور اس کے حواری بھارت کا شیرازہ نہ بکھیردیں اور پاکستان ایسا نہیں چاہتاہے کہ اس کا پڑوسی کسی پریشانی میں مبتلاہواس لئے پاکستان کی یہی کو شش ہے کہ بھارت خطے کے درپیش کشمیر سمیت دیگر مسائل کا حل اپنے جنگی جنون اور انتہاپسند ووٴں کے بجائے مذاکرات و افہام وتفہیم سے حل کرے اور اپنے اندر راون مودی سرکار کے دورمیں جنم لینے والی انتہاپسند ہندووٴں کی انتہا پسند تنظیموں کو خود کنٹرول کرے۔

تاکہ بھارت اندرونی اور بیرونی طور پر خطے میں ایک امن پسند ملک بن کر ابھرے ورنہ خطہ تو راون مودی سرکار کے دورحکومت رہنے تک کبھی بھی امن و امان اور پڑوسی ممالک سے بھائی چارہ روارکھنے والاملک نہیں بن سکتاہے۔اس منظر میں خبر ہے کہ بھارتی پنجاب اور ریاست ہریانہ میں ہندوتہواردسہرہ کے موقع پر انتہاپسندی کی بدبودار دلدل میں غرق انتہا پسند ہندووٴں نے انتہاپسندی کی حد کرتے ہوئے بھارت کے مختلف علاقوں میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف، پاک آرمی کے چیف جنر ل راحیل شریف، حافظ سعیداورمسعود اظہر کی تصاویر بنائیں اور ان کی تصاویرپر” راون “ کی فوٹولگائیں یوں انتہاپسند ہندووٴں نے انتہاپسندی کو عروج پر پہنچاتے ہوئے پا کستانی شخصیات کو راون سے تشبیہ دی اور بعداز اں اِن کی تصاویر نذرآتش کردیںآ ج جہاں بھارت کے انتہاپسند ہندووٴں کی یہ انتہاپسندی قابلِ مذمت ہے تویقیناوہیں ہندوستان ، بھارت اور انڈیا کے انتہاپسندوں کا مذکورہ اقدام خطے میں کہیں سے بھی کھلی اشتعال انگیزی کو ہوا دے سکتاہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Hinduoon Ki Intehapasandi Urooj Per is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 17 October 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.