دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کا کام تکمیل کی راہ پر گامزن

مستحکم معیشت کے لیے ترقیاتی اداروں کا کردار ! منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا

منگل 27 اکتوبر 2015

Dehi Ilaqon Main Sarkon Ki Tameer Ka Kaam
حاجی میاں محمد طارق:
ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز معیشت میں یہاں ہے۔ معیشت اچھی ہو گئی تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ معیشت کو فروغ دینے کے لیے دیہی علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے جیسا کہ وزیراعلیٰ اس پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ترقیاتی اداروں کی طرف سے ”خادم پنجاب دیہی روڈ پرورگرام“ پر کام جاری ہے۔

جس کے مکمل ہونے پر یہ پروگرام دیہی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے خوشحالی کی نوید لائے گا۔ آئند ہ چند برسوں میں دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا۔وزیراعلیٰ کے مطابق سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے پروگرام کے لیے معیار اور شفافیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے دیہی سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے پروگرام کے لیے معیاری تارکول کی فراہمی کا میکانزم تیار کر لیا ہے جبکہ غیر معیاری تارکول استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

تعمیراتی میٹریل کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیاجائے گا یہ سب کچھ اپنی جگہ پر لیکن اس کے لیے اوور لوڈنگ کاخاتمہ کیا جائے۔ بے شک دیہی علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے روڈ پروگرام کا منصوبہ بھی تیار کررکھا ہے۔ اس پروگرام کے تحت دیہات میں سکل ڈویلپمنٹ کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

دیہی سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کا انقلابی پروگرام وہاں سے رہائش پذیر لوگوں کی زندگی بلد دے گا۔ اس پروگرام سے کاشتکاروں، محنت کشوں، طلباء، اور پوری آبادی کو فائدہ حاصل ہو گا۔”خادم پنجاب دیہ روڈ پروگرام “ مفادعامہ شاندار منصوبہ ہے۔ اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا فرد واحد کا کام نہیں ہم سب نے مل کر اس منصوبے کو کامیاب بنانا ہے معیشت کی ترقی کے لیے آئے روز اعلیٰ سطح پر اجلاس ہوتے رہتے ہیں۔


گزشتہ دنوں بھی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں زراعت کے شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے زرعی ریلیف پیکیج پر عمل درآمد کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کے سلسلے میں سفارشات کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زراعت کا فروغ اورکاشتکاروں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور زمین سے غلہ اگانے والے کسانوں کی خوشحالی کے لیے زرعی پیکیج ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس میں چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے انقلابی اقدامات اٹھاے گے ہیں چھوٹے کاشتکاروں کو مالی امداد کی ادائیگی جلد سے جلد یقینی بنائی جائے گی انہوں نے زیر کاشت رقبے پر فصلوں کے سروے کا کام کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو مالی امداد کے لیے تقسیم کے طریقہ کار کو بھی جلد حتمی شکل دی جائے اور متعلقہ محکمے کام کر کے ضروری امور نمٹائیں تاکہ چھوٹے کاشت کار کو مالی امداد کی جدل ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو مالی امدا کی تقسیم کے عمل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی وزیراعلیٰ نے ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، اربن یونٹ، سپارکو اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نمائندوں پر مشتمل ہو گئی اور یہ حوالے سے کابینہ کمیٹی کی معاونت کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں میں مالی امداد کی تقسیم کے لیے متعلقہ اداروں اور محکموں کو فعال انداز میں کام کرنا ضروری ہے سروے کا کام مکمل ہونے کے فوری بعد مالی امداد زیادہ ادائیگی سنیٹرز بنائے جائیں، ان ادائیگی کی راہ میں کوئی رُکاوٹ نہ ہو سینٹرز پر کسانوں کے لیے ہر طرح کی سہولتیں موجود ہونی چاہئیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Dehi Ilaqon Main Sarkon Ki Tameer Ka Kaam is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 October 2015 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.