کراچی کے بعد ملتان بھی کوڑے کی آماجگاہ

ملتان کا چہرہ ماضی اور حال کے ترقیاتی منصوبوں کے اب قدرے نکھرا نکھرا نظر آنے لگا ہے۔ فلائی اوورز سے ٹریفک کے مسائل بھی کچھ نہ کچھ حل ہوئے مگر ہمارے لیے احساس کمتری کا کوئی نہ کوئی پہلو نکل ہی آتا ہے مثلا لندن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہاں سڑکیں ملتان سے بھی کم چوڑی ہیں کوئی فلائی اوور ہے نہ پل مگر ٹریفک جام بہت کم دیکھنے میں آتا ہے

ہفتہ 24 دسمبر 2016

Karachi K Baad Multan Bhi Kore Ki Amajagah
خالد جاوید مشہدی:
ملتان کا چہرہ ماضی اور حال کے ترقیاتی منصوبوں کے اب قدرے نکھرا نکھرا نظر آنے لگا ہے۔ فلائی اوورز سے ٹریفک کے مسائل بھی کچھ نہ کچھ حل ہوئے مگر ہمارے لیے احساس کمتری کا کوئی نہ کوئی پہلو نکل ہی آتا ہے مثلا لندن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہاں سڑکیں ملتان سے بھی کم چوڑی ہیں کوئی فلائی اوور ہے نہ پل مگر ٹریفک جام بہت کم دیکھنے میں آتا ہے۔

اس کی واحد وجہ قوانین کا احترام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب بیرون ملک میں کچھ اچھی چیزیں دیکھتے ہیں تو فوراََ اپنے ملک میں اس کو رائج کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کمپنی پر کمپنی بناتے چلے جاتے ہیں گاڑیاں، دفاتر ، رقوم کا بیشتر حصہ انتظامی امور پر خرچ ہوجاتا ے۔ مثلاََ استنبول کی صفائی ستھرائی دیکھ کر لاہور میں صفائی کا ٹھیکہ ایک ترک کمپنی کو دے دیا۔

(جاری ہے)

ویسے یہ کتنی افسوس ناک حقیقت ہے کہ جو قوم اپنی صفائی کے لیے بھی بیرونی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور ہے۔ اس سے کیا توقع رکھی جائے اب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں دیگر شہروں میں بھی بن رہی ہیں۔ ملتان میں بھی کچھ عرصہ سے ی کمپنی کام کر رہی ہے مگر وقت کاکچھ حصہ تو عہدوں کی اکھاڑ بچھاڑ میں خرچ ہوتا رہا اور گندگی کے ڈھیر جگہ جگہ نظر آتے رہے۔

جس وین میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ حاصل ہو وہاں گندگی کے ڈھیر نظر آنا کتنا بڑا سوالیہ نشان ہے ؟ اب نئے ایم ڈی عمران نور آئے ہیں تو سنا جار ہا ے کہ کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جانے والا ہے۔ پہلے 300 سے 400 ٹن کوڑا روزانہ اُٹھایا جاتا تھا اب 1000 ٹن کوڑا اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یعنی 600 ٹن کوڑا سڑکوں پر ہی چھوڑ دیا جاتا تھا۔

اب اگر ملتان کی صفائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تو خدا کرے اس پر عملدرآمد کی نوبت بھی آجائے۔ ملتان کو خوبصورت بنانے کے پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب نے قاسم پور نہر کی تعمیر و تزئین کے لیے 32 کروڑ کی خطیر رقم جاری کر دی ہے اور رانا محمود الحسن رکن پنجاب اسمبلی نے اس کا سنگ بنیاد بھی رکھا ے۔ اس نے نہر کے کنارے چوڑے اور اس پر فٹ پاتھ بھی تعمیر کئے جائیں گے اور اس کے ساتھ 6 مقامات پر پھولوں اور خوبصورت پودوں سے آراستہ آرام گاہیں بنائی جائیں گی۔

ملتان کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے میٹروبس روٹ کو بھی سجایا سنوارا جا رہا ہے ، روٹ پر 8فوارے بنائے گے ہیں۔21بس سٹیشنوں کو بھی مختلف قسم کے پودوں سے خوبصورت بنایا جا رہا ہے مگر اس کی صفائی ستھرائی کے لیے پھر سالڈ ویسٹ کمپنی سے ہی رجوع کیا جائے گا۔ جس کی ”حُسن کارکردگی“ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیروں سے لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ افسوس ناک خبر گردش کر رہی ہے کہ میٹر و روٹ پر جو خرابیاں آزمائشی مرحلے پر سامنے آئی تھیں ان کا ابھی تک کوئی مداوا نہیں کیا گیا ۔ یہ نہ ہو ک وزیراعلیٰ کے دباوٴ کے تحت افتتاح کر لیا جائے اور پھر بعد میں کانٹے نکالنے کا کام شروع کیا جائے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Karachi K Baad Multan Bhi Kore Ki Amajagah is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 December 2016 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.