آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ

آرمی چیف ریٹائرمنٹ سے قبل ”محفوظ پاکستان“ دینا چاہتے ہیں۔۔۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے پاک پاکستان کا مقصد حاصل کرینگے۔ پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف نے جب آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا تو کئی حلقوں کو اس پر تحفظات تھے

ہفتہ 5 مارچ 2016

Operation Zarb e Azab Ka Akhri Marhala
دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے کے اعلان نے پاک فوج میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اب بچے کھچے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور ان کے مددگاروں سے رابطے ختم کر دئیے جائیں گے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے پاک پاکستان کا مقصد حاصل کرینگے۔ پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف نے جب آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا تو کئی حلقوں کو اس پر تحفظات تھے۔

مختلف خدشات کا بھی اظہار کیا جاتا رہا۔ بعض تجزیہ نگار تو اسے ملک کیلئے خطرناک قدم قرار دے رہے تھے ۔ ان لمحات میں شروع کیا گیا آپریشن ضرب عضب اب اپنے اختتامی مراحل کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ اب تک کی صورتحال نے یہ واضح کر دیا ہے کہ آرمی چیف نے بروقت اور بھر پور انداز میں جو آپریشن شروع کیا اس سے ملکی صورتحال پر مثبت اثرات پیدا ہوئے اور عوام خوف کے اندھیروں سے باہر نکل کر زندگی کی جانب لوٹ آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب پاکستانی فوج کی جانب سے ملکی سطح پر ہونے والے ایک بھر پور آپریشن کے آخری مرحلے کا اعلان کئی کہانیاں سُنا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف اپنی ریٹائرمنٹ کی مدت سے قبل آپریشن ضرب عضب کو منتقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ ایسا ہوتا ہے تو یہ ان کے کیریئر کی بڑی کامیابی ہو گئی۔ عین ممکن ہے وہ اپنی ریٹائرمنٹ پر قوم کو ”محفوظ پاکستان “ کا تحفہ دیناچاہتے ہوں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں ایک بار پھر جنوبی وزیرستان کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ضرب عضب سے مقامی نیٹ ورک بھاگ گیا ہے۔ البتہ انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ کچھ اور طاقتیں بھی سرگرم ہیں۔پاک فوج کے سپہ سالار نے حالیہ کچھ دنوں میں فوج کو مزید متحرک کر دیا ہے۔ ایک طرف وہ وزیرستان میں شدت پسندوں کئے خلاف اگلے مورچوں میں جا کر جوانوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں تو دوسری جانب مسلح افواج کی بھرپور زمینی اور سمندری مشقیں بھی جاری ہیں۔

پاک فوج کی یہ جنگی مشقیں چولستان میں ہو رہی ہیں۔جنرل راحیل شریف بھی چولستان کی جنگی مشقوں کا معائنہ کرنے دو روزہ دورے پر پہنچ گے۔ اسی طرح فضائیہ بھی حرکت میں نظر آ رہی ہے جبکہ ”تحفظ ساحل “ مشقوں کے نام پر بحریہ بھی مصروف عمل ہے۔
ایک طرف بھارت پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ میں جا رہا ہے ۔ بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف بیان بھی سانے آرہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستا ایف 16طیاروں کے حصول کے ساتھ ساتھ پربھرپور فوجی مشقوں کے ذریعے یہ واضح کر رہا ہے کہ وطن کا دفاع کرنے کے لیے سکیورٹی ادارے مکمل طور پرتیار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند ماہ دہشت گردی اور ملکی سکیورٹی کے حوالے سے خاصے اہم ہیں۔ آرمی چیف اب جلد از جلد آپریشن ضرب عضب کی تکمیل اور محفوظ پاکستان کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے متحرک نظر آرہے ہیں ۔

اس لیے ممکن ہے شدت پسند اس سرکٹ کو توڑنے اور عوام میں خوف وہراس پھیلانے کے لیے محدود کارروائیاں کرنے کی کوشش کریں۔ یہ گیم اب ہنگامی موڑ میں داخل ہو چکی ہے جس میں پاک فوج کی واضح برتری نظر آرہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار 23 مارچ کی تقریبات میں بھر پور فوجی مہارت کا مظاہرہ کیا جائیگا۔ چولستان کی مشقوں کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یاد رہے کہ جنرل راحیل شریف کے دور میں طویل عرصہ بعد پریڈ اور ہتھیاروں کی عوامی نمائش کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Operation Zarb e Azab Ka Akhri Marhala is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 05 March 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.