ماہ صیام اور پنجاب حکومت کا ریلیف پیکیج

کستان میں حالات کسی حد تک اس کے برعکس دکھائی دیتے ہیں کیونکہ بعض تاجرو دکاندار حضرات اس ماہ مقدسہ میں روزے داروں کو ریلیف دینے کی بجائے ناجائز منافع خوری کی غرض سے اشیاء کی مصنوعی قلت کے ساتھ ساتھ گراں فروشی کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں

منگل 21 جون 2016

Mah e Sayyam Or Punjab Hakomat Ka Relief Package
سید مبشر حسین:
لازوال رحمتوں اور برکتوں کا مظہر ماہ صیام ایک بار پھر ہماری زندگی میں دستک دے رہا ہے۔ رمضان المبارک اسلامی کیلنڈ کا 9 واں مہینہ ہے جسے دنیا بھر کے تمام اسلامی ممالک میں انتہائی عقیدت و احترام ،مذہبی جوش و خروش ، صلہ ء رحمی اوربھائی چارے کے جذبات کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔اکثر مسلم ممالک میں تو تاجر و دکاندار ازخود رمضان المبارک میں اشیاء خوردو نوش و ضروریہ کی قیمتیں عام معمول سے قابل ذکر حد تک کم کر دیتے ہیں تاکہ تمام اہلیان اسلام رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مساوی طور پر بہر مند ہو سکیں تاہم معاشی ناہمواریوں اور غیر مناسب سماجی رویوں کی وجہ سے پاکستان میں حالات کسی حد تک اس کے برعکس دکھائی دیتے ہیں کیونکہ بعض تاجرو دکاندار حضرات اس ماہ مقدسہ میں روزے داروں کو ریلیف دینے کی بجائے ناجائز منافع خوری کی غرض سے اشیاء کی مصنوعی قلت کے ساتھ ساتھ گراں فروشی کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب ہر سال صوبے کے عوام کو ماہ صیام کے لیے خصوصی پیکیج متعارف کرواتی رہی ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی باکفایت خریداری کے ویژن کے تحت ایک جامع اور تاریخی رمضان پیکیج متعارف کروایا ہے جس کے تحت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے پیش نظر سستے آٹے اور دیگر اشیاء خورد ونوش کی فراہمی پر 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جاری ہے ۔

رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا گرین تھیلے کا نرخ 290 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اور نج کلر 10 کلو تھیلے کا نرخ 310 روپے اور 20کلوآٹے کا تھیلا 620 روپے میں فروخت ہوگا۔ پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن رمضان بازاروں میں 15 ہزار ٹن چینی بازار سے 8روپے کم قیمت پر فراہم کرے گی۔ صوبہ بھر میں 300 سے زائد رمضان بازار اور 25 ماڈل بازار قائم کئے گے ہیں اس کے علاوہ مخیر حضرات کے تعاون سے 2ہزار سے زائد مدنی دستر خوان کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

پاکستان بناسپتی مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن رمضان بازاروں میں فی کلو / لیٹر 10روپے ارزاں نرخ پر گھی اور آئل فراہم کرے گی۔ پاکستان پولٹری ایسوی ایشن رمضان بازار میں مرغی کا گوشت مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو جبکہ انڈے پانچ روپے فی درجن ارزاں نرخوں پر فراہم کرے گی۔ حکومت پنجاب نے کسی بھی شکایت کے اندارج کے لیے ٹال فری نمبر 0800-02345 بھی جاری کیا ہے جس پر شہری کسی خلاف درزی کی صورت میں شکایت درج کروا سکتے ہیں ۔

قائم کئے گے رمضان بازروں میں الیکٹرانک پرائس بورڈز اور سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے ، سٹالوں پر زیادہ سے زیادہ غذائی اجناس کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔ رمضان بازاروں میں پنکھوں ، بیت الخلا، بزرگ شہریوں کے بیٹھنے ، فسٹ ایڈ اور پارکنگ کے انتظامات کے گئے ہیں۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالیوجی بورڈ، سول سیکرٹریٹ، اور ڈی جی آئی پی ڈبلیو ایم کے دفاتر میں مانیٹرنگ کے حوالے سے خصوصی کنٹرول رومز قائم کئے گے ہیں۔

اشیاء خورد ونوش کی وافر اور ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبائی وزراء ، سیکرٹریز اور سینئر افسران کے رمضان بازاروں کے دوروں کا شیڈول بھی جاری کیا جا چکاہے۔ رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پر دال چنا، دال ماش، دال مسور، بیسن اور کھجوریں مارکیٹ سے 10روپے کم قیمت پر دستیاب جبکہ آلو، بھنڈی، سیب، پیاز، کدوں ، مسور ثابت، ٹماٹر ، چنا ،چاول، کیلا، کھیرا تھوک ریٹ پر فروخت کئے جائیں گے۔

انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے محکمہ خزانہ کی طرف سے اڑھائی ارب روپے کے گردشی فنڈز کا جراء کیا جا چکا ہے۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف بیرون ملک ہونے کے باوجود بذریعہ ویڈیولنگ باقدگی کے ساتھ رمضان بازاروں میں مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور متعارف کروائے گے تاریخی رمضان پیکیج پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کر رہے ہیں اور اس حوالے سے انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کر رہے ہیں۔

انہیں امید ہے کہ رمضان پیکیج کی پائی پائی عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی پر صرف کی جائے گی۔ شہباز شریف کا عزم ہے کہ اشیائے خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اس تاریخی پیکیج پر عملدرآمد کے لیے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گے ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی طرف سے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات اور عوام کو معیاری اشیاء صرف ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے کی ہدایت گئی ہے۔

رمضان المبارک میں تمام کمشنرز اور ڈی سی اوز کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ذریعے اشیاء صرف کے نرخ پر عملدرآمد کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات کی گئی ہے۔ صوبہ بھر میں 2ہزار سے زائد افطار اور مدنی دستر خوان قائم کئے جائیں گے۔ رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز کے کاونٹر بھی قائم کئے جائیں گے۔ ان بازاروں میں ایک کلو اور دو کلو کی پیکنگ میں چینی 57 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Mah e Sayyam Or Punjab Hakomat Ka Relief Package is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 June 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.