چاغی کوایٹمی دھماکوں کاانعام دیاجائے

چاغی میں ایٹمی دھماکے ہوئے مگر اس کی پسماندگی دور نہیں ہوئی۔۔۔۔۔ افغانستان اور ایران سے ملحقہ سرحدوں پرواقع اس ضلع کوماڈل بنایاجائے

پیر 30 مئی 2016

Chagai Ko Etmi Dhamakoon Ka Inaam Diya Jaye
وطن یارخلجی ۔کوئٹہ:
28مئی کادن اور سہ پہر 3:20 ،منٹ کا وقت پاکستان کی تاریخ کاوہ تاریخ سازلمحہ ہے۔ پاکستان بھی ایک عظیم ایٹمی قوت بن گیا اور اس طرح اس ایٹمی قوت کو پوری عالم اسلام اپنے لئے بھی ایک طاقت سمجھنے لگے۔ 28مئی 1998ء بلوچستان کے مقام چاغی کے پہاڑی سلسلے” راسکوہ“ میں زیرزمین 6 ایٹمی دھماکے کرکے عالم اسلام میں پہلی اور دنیا میں 7ویں ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور 11 مئی 1998ء کو یوکجران میں 5ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز حاصل کیا دھماکوں کے بھارتی ایٹمی ایڈونچر کا دندان شکن جواب دے کرجنوب مشرقی ایشیاء میں انڈیا کے توسیع پسندانہ عزائم اور خطے میں جوہری بالادستی کے بھارتی منصوبے کوبھی خاک میں ملادیا اس تاریخ ساز موقع پر اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمد اللہ ہم نے گزشتہ دنوں کے بھارتی ایٹمی دھماکوں کا حساب 6کامیاب ایٹمی دھماکوں سے چکادیا ہے اورا ب ہم پر کوئی دشمن شب خون مارنے کی جرات نہیں کرسکے گا۔

(جاری ہے)

اس عظیم فیصلے کاکریڈٹ وزیراعظم نواز شریف اور پاک فوج کے علاوہ ہمارے قابل فخر سائنسدانوں کو بھی جاتا ہے۔ڈاکٹر قدیرخان اور ان کی پوری ٹیم اس کے عظیم کارنامے کی بدولت آج 28مئی 1998ء کادن پاکستان کی تاریخ میں تحفظ نظریہ پاکستان اورتکمیل دفاع پاکستان کی تاریخ کادن اور یوم تکبیر کے نام سے یادکیا جاتا ہے۔ پوری قوم کو ڈاکٹر قدیرخان اور ان کی ٹیم کے تمام ساتھیوں کے اس عظیم کارنامے اور کردار پرناز ہے۔


میاں نواز شریف پاک فوج کی قیادت ودیگر اداروں کے سربراہان کابھارت کے ایٹمی دھماکوں کو پر فوری جواب دینا اور ایٹمی دھماکہ کرانا ایک عظیم اور وقت کی اشد ضرورت والافیصلہ تھا۔ ہمارے کچھ نادان سیاستدانوں نے 28مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کی مخالفت بھی کی تھی مگر بعد میں انہیں احساس ہوا کہ یہ وقت اور قومی سلامتی کے لئے اشد ضروری ہے۔
28مئی 1998ء کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے چاغی علاقے راسکوں کے پہاڑی سلسلے میں زیرزمین کئے تھے۔

پہاڑوں کا رنگ ان دھماکوں سے تبدیل ہوگیا اور بلوچستان نے اپنے وطن عزیز پاکستان کے لئے بڑی قربانی دی بلوچستان کے قوم پرست جماعتوں نے ان دھماکوں کی شدید مخالفت بھی کی اور یہاں تک کہا گیا کہ ایٹمی دھماکوں کے لئے بلوچستان کا انتخاب کیو ں کیاگیا جب دھماکے ہوئے تو مخالفین نے مختلف افواہیں پھیلائیں کہ اس کے اثرات زمین اور انسانی جانوں پر پڑیں گے اور بلوچستان محبت وطن ہیں جب 28مئی 1998ء کو چاغی میں ایٹمی دھماکے ہوئے۔

مگر چاغی کے پسماندگی کے خاتمے کے لئے بعد میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا چاغی بلوچستان کا وسیع رقبے پرپھیلا ہوا ایک انتہائی پسماندہ اور ضروریات زندگی سے محروم علاقہ ہے اور اس کی سرحدیں افغانستان اور ایران دونوں سے ملتی ہیں۔ اب بھی ضرورت ہے کہ چاغی کی قربانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ایک ماڈل وترقی یافتہ ضلع بنایا جائے پیپلزپارٹی ہی وہاں سے انتخابی نشتیں جیتتی آرہی ہیں۔ توضرورت اس امر کی ہے کہ چاغی کو ایٹمی دھماکوں کا انعام دیاجائے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Chagai Ko Etmi Dhamakoon Ka Inaam Diya Jaye is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 30 May 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.