بھارتی یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ

وفاقی دارالحکومت کے سفارتی ‘ سیاسی اور عوامی حلقوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے ذمہ دار گرج دار اور ڈنکے کی چوٹ پر روشن خطابات کی بازگشت ہے۔

جمعرات 18 اگست 2016

Bharti Youm e Azadi Par Kashmirion Ka Youm e Sayah
محمد ریاض اختر :
وفاقی دارالحکومت کے سفارتی ‘ سیاسی اور عوامی حلقوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے ذمہ دار گرج دار اور ڈنکے کی چوٹ پر روشن خطابات کی بازگشت ہے۔ کشمیر اور کشمیریوں سے متعلق دونوں صاحبان وطن نے کشمیر کے منصوبے پر جس تاریخی انداز سے روشنی ڈالی ہے اس کا ردعمل دشمنوں کی صفوں میں محسوس کیاجارہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 70ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاں پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے وہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بلوچستان کے معاملہ میں ہرزہ سرائی کا بھی ادھار چکا دیا۔ دوسری طرف نئی دہلی میں یوم آزادی کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی تقریر نے بھارتی سرکار اور بھارتی سیاسی ایوانوں میں ” آگ لگادی“۔

(جاری ہے)

پاکستان ہائی کمشنر کاکہناتھا کہ ہم اپنا جشن آزادی مظلوم کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔ پاکستان کبھی کشمیریوں نے سوموار کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر عالمی برادری کو واضح پیغام دیا کہ وہ کسی صورت بھارتی بالادستی بھارت کا اثر اور بھارتی حکمرانی قبول نہیں کریں گے۔ دنیا کشمیریوں کوان کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دے۔

مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باوجود اگست کے عدیم المثال موقع پر کشمیریوں نے اپنے گھروں میں پاکستانی پرچم لہرائے۔ پاکستانی نغمے گونجے اور اللہ اکبر کے نعرے بلند ہوئے جبکہ دوسرے روز پندرہ اگست کو یوم سیاہ مناکر ثابت کردیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی موثر اور دیرپا ہیں۔ اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری حالات اور وعدے کے مطابق پوری کرے تو مظلوم کشمیریوں کو بھی انصاف کی روشنی مل جائے۔

جون جولائی کے دوران نوجوان برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد تحریک آزاد کشمیر کی نئی لہر سے بھارت سرکار جس قدر پریشان ہے اس کا اندازہ ان بدحواسوں سے لگایا جاسکتا ہے جس کے تحت مظلوم کشمیریوں کو شدید کرب، کرفیو اور فائرنگ کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔ خوفناک شیلنگ‘ چھرا بندوق سے کشمیریوں کو اندھا اور اپاہنج اور قید کرنے کا جو سلسلہ 8ہفتوں سے جاری ہے اس کی جھلک عالمی اخبارات وچینل میں دکھائی دے رہی ہے۔

کشمیری حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیر شاہ وغیرہ کافی فعال ہیں میں مرد مجاہد اور مرد آہن سید علی گیلانی برس ہابرس سے بابائے کشمیر اور بابائے تحریک کے طور پر جانے جاتے ہیں جو برسوں سے برسرپیکار ہیں جنکی کم وبیش پوری زندگی جیل کی سلاخوں اور قید بند کی صعوبتوں میں گزر گئی۔ آزاد کشمیر مظفرآباد سے چکوٹھی تک کشمیری مارچ کی گونج بھی سنائی دیتی رہی۔ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں ہونے والے اس مارچ سے شرکاء کی ریکارڈ تعداد مقبوضہ کشمیر پر عوامی فیصلہ دے رہے ہیں۔ انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیریوں کے لئے حق خودارادیت میں حائل ساری رکاوٹیں ختم ہوجائیں گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Bharti Youm e Azadi Par Kashmirion Ka Youm e Sayah is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 18 August 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.