بھارتی دہشت گردی

عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔۔۔ بھارت پاکستان کا زالی دشمن ہے۔ جس نے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔ یہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی اس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ سیاستدانوں اورفوج کی باہمی چپقلش نے بھارت کو بڑی کامیاب کا موقع دیا

بدھ 13 اپریل 2016

Baharti DehshaatGardi
بھارت پاکستان کا زالی دشمن ہے۔ جس نے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔ یہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی اس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ سیاستدانوں اورفوج کی باہمی چپقلش نے بھارت کو بڑی کامیاب کا موقع دیا۔ اس نے پاکستان مخلاف قوتوں کو ساتھ ملا کر مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بناڈالا۔ اس وقر کی بھارتی وزیراعظم اندراگاندھی نے اپنے اس کارنامے پر انتہائی فخریہ انداز میں کہا کہ ہم نے دو قومی نظریہ کو خلیج بنگال میں ڈبودیاہے۔

ہم نے مسلمانوں سے ہزار سالہ غلامی کابدلے لے لیا ان زہرناک بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کا دشمن بدلے کی آگ میں جل رہاہے۔ پاکستان کے سیاستدانوں اور مقتدر حلقوں کی نااہلی اور لاپرواہی کے باعث اتنا بڑا سانحا رونماہوا۔ جس نے ملک وقوم کو خون کے آنسو رلایا۔

(جاری ہے)

بھارت پاکستان کے صوبوں میں تعصب اور لسانیت کی آگ بھڑکاکر بھائیوں کولڑارہاہے۔

کراچی میں اہم کیوایم کے گرفتار کارکن اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ بھارت جاکر خفیہ ایجنسی راسے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی تربیت حاصل کرتے رہے ہیں۔
ان کی جانب سے یہ اعتراف بھی کیاگیا کہ بھارت انہیں اسلحہ اور فنڈز بھی مہیاکرتاہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ماضی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے جناح پور کے نقشے برآمد ہونا بھی بھارت کی کارستانی تھی۔

بھارت پاکستان کی معاشی جب کراچی کو الگ کرنے کے مذموم منصوبے پرعمل پیرا تھا۔
بھارت نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بلوچستان میں علیحدگی پسندی کی آگ بھڑکائی۔ حقیقت یہ ہے کہ محب وطن بلوچ آج بھی قومی پرچم تھامتے ہوئے” پاکستان زندہ باد“ کانعرہ لگاتے ہیں۔ اس سے اصل صورتحال عیاں ہوتی ہے کہ مٹھی بھرشدت پسندوں کااصل مقصد اپی حکومت قائم کرنا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ایجنٹ کل بھوشن یاد یونے سارے رازاگل دیئے کہ بھارت پاکستان میں کیس گل کھلا رہاہے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک میں دہشت گردی کروا کر الزام پاکستا ن پرلگادیتا ہے۔ ممبئی حملوں، سمجھوتہ دھماکوں میں بھی بھارت کے حوالے سے متنازعہ معلومات منظرعام پرآچکی ہیں کہ اس نے سخت گیر قوانین بنانے کیلئے خود دہشت گردی کرائی اور الزام پاکستان پرلگایا۔

کئی بھارتی افسران اپنے حکمرانوں کی گھٹیا حرکتوں کاپول کھول چکے ہیں۔
سولہ برس قبل مقبوضہ کشمیر کے بدقسمت گاؤں چٹی سنگھ والا میں قبل امریکی صدربل کلنٹن کے دورہ کے موقع پر بھارت فورسز کے ظالم سورماؤں نے بے گناہ سکھ افراد کوگردوارے کے پاس جمع کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارت نے اس ڈرامہ کا الزام پاکستان پردھردیاکہ ی کام کالعدم تنظیم لشکر طبیہ نے کیا ہے اور اس میں پانچ افراد ملوث تھے۔

جنہیں فورسز نے ہلاک کردیا۔ اس کارروائی کا مقصد یہ تھا کہ امریکی صدر کو یہ دکھایا جائے کہ پاکستان بھارت میں کس طرح سے دہشت گردی کرواتاہے۔ کہانی مکمل کرنے کیلئے فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی گاؤں سے پانچ مسلمانوں اغواکرکے انہیں شہید کردیا۔ اس سارے ڈرامے کی اصل حقیقت اس وقت کھلی جب ان مسلمان افراد کے گھروالوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کردیے جو دن بدن شدت پکڑتے گئے۔

بھارتی فورسز نے نہتے مسلمانوں پر فائرنگ کرکے مزید 9افراد شہدی کردیئے۔ بھارت اس واردات کے ذریعے مسلمان اور سکھ فسادات کروانا چاہتا تھا۔
فورسز نے مسلمانوں کی لاشیں جلاکرناقابل شناخت بنادیا۔ لواحقین کے احتجاج پر قبر کشائی کر کے نعشوں کاڈی این اے کیاگیا۔ جس سے ثابت ہواکہ ی افراد مجاہدین کی بجائے مقامی افراد تھے جنہیں فوج نے خود موت کے گھاٹ اتار بعدازاں انہیں لشکر طبیہ کے کارکن قرار دے کرالزام پاکستان پرلگادیا گیا۔

35 سکھ اور 5مسلمان افردا کے لواحقین سولہ برس گزرنے کے بعد تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔ بھارتی فوج اپنے ظالم ساتھیوں کیساتھ کھڑی ے کہ انہیں آرڈر فورسز سپیشل پاور ایکٹ (افسپا) کے تحت عدالتی اورقانونی کاررواء سے استشنی حاصل ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ اپنے ملک میں بھی منظم دہشت گردی کرواکراپنے مذموم مفادات حاصل کررہاہے۔ عالمی برادری کوبھارتی دہشت گردی کانوٹس لے کر اس کا راستہ روکنا ہوگا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Baharti DehshaatGardi is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 13 April 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.