آئندہ 20 فیصد تو انائی کا ذریعہ LNG

اپوزیشن کے خدشات دور کرنے کے لیے حکومت اسے اعتماد میں لے۔۔۔ دوحہ میں پاکستان اور قطر کے درمیان پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی سالانہ قدرتی مائع گیس LNG کی فراہمی کا معاہدہ پائیہ تکمیل کو پہنچ گیا جس کے بعد بحری جہاز پہلی کھیپ لے کر کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوچکا ہے ۔

منگل 15 مارچ 2016

Aaina 20 Feesad Tawanai ka Zarya LNG
صغیر علی صدیقی :
دوحہ میں پاکستان اور قطر کے درمیان پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی سالانہ قدرتی مائع گیس LNG کی فراہمی کا معاہدہ پائیہ تکمیل کو پہنچ گیا جس کے بعد بحری جہاز پہلی کھیپ لے کر کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوچکا ہے ۔ گیس کی درآمد کا یہ معاہدہ 15 سال پر محیط ہے۔ اسکے مطابق قیمت برنیٹ آئل کے نرخ کا 13.37 فیصد ہو گی جسکی ادائیگی PSO مال اترنے کے 15 دن کے بعد کرے گا۔

یہ معاہدہ 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے میں معاون ہوگا۔ معاہدہ پر وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل اور قطر گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے بدھ کو دیوان امہیری قطر میں دستخط کئے معاہدے میں سالانہ ایک کھرب روپیہ ہے۔ معاہدے کی دستخطی تقریب کے موقع پر قطر کے امیر تحیم حمد الثانی اور وزراعظم پاکستان میاں نواز شریف بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق LNG کارگو کی قیمت متعلقہ مہینے میں 13.37 فیصد برنیٹ یعنی برنیٹ کروڑ آئل کی قیمت کے 13.37 فیصد ہو گی۔ جہاں برنیٹ ویلیو گذشتہ تین مہینوں کی برنیٹ ویلیوں کا اوسط ہے۔ قطر مائع گیس کمپنی 2016 سے 2031 تک PSO کو ایل این جی فروخت کرے گی۔ طویل المدتی معاہدہ کے مطابق ایل این جی کا رگوز تک سالانہ کمی و بیشی بھی ہو سکے گی۔ اس حوالے سے کمی کو دوکنٹریکٹ سالوں کیلئے جمع کیا جا سکتا ہے۔

معاہدہ کے مطابق دونوں فریقین دس سال گزرنے کے بعد خریدو فروخت کا دوبارہ جائزہ لینگے۔ بصورت دیگر کوئی بھی معاہدہ ختم کر سکتا ہے لیکن اسکے لیے معاہدہ کے خاتمے کا نوٹس دیا جائے گا۔ ایسی صورت میں معاہدہ گیارہ سال کا ہو سکتا ہے۔ وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس نے بتایاہے قطر سے این ایل جی کی درآمد سے ملک میں 2000 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ این ایل جی کی درآمد سے بجلی کے حصول کے لیے بند پلانٹ چلنا شروع ہو جائینگے۔

کھادک کی فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی ہوگی۔ بند CNG اسٹیشن دوبارہ گیس فراہم کرنے لگیں گے اور گھریلوصارفین کو بھی باآسانی گیس فراہم ہو سکے گی۔ معاہدے کے تحت پونے چارٹن ملین ٹن LNG سالانہ قطر سے حاصل کر ینگے۔ ایل این جی ملنے کے بعد ملک کی 20فیصد توانائی کی ضرورت LNG سے پوری ہو گی اس معاہدے سے پاکستان کو 100ارب روپے کی بچت ہو گی۔ اکنامک کوریڈور کے بعد قوم کیلئے انرجی کو ریڈورکا موجودہ حکومت کی ایک اور کامیابی ہے۔

اگر حقیقت میں فرٹیلائزر پلانٹ کو گیس مل جائے اور وہ چلنے لگیں، CNG اسٹیشن دوبارہ کھ جائیں اور CNG فراہم کرنا شروع کر دیں۔ اگر گھریلوں صارفین کو بجلی سستی ملنی شروع ہو جائے اور پورے ملک میں4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو جائے تو یہ معاہدہ ترقی کے سفر میں معاون ثابت ہوگا۔ جس کے نتیجے میں ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کا آغاز ہو جائے گا۔ یہ معاہدہ پاکستان کی معاشی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کی جانب مزید ایک قدم ہے۔ اگر ان معاہدوں میں کوئی خامی ہے تو اسکو بہتر بنانے کے لیے حزب اختلاف کو حکومت کو قومی اسمبلی اور سینٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے تمام پارلیمانی رہنماوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Aaina 20 Feesad Tawanai ka Zarya LNG is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 15 March 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.