تاریخ ساز رمضان پیکیج

اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ اس نے ایک بار پھر ہمیں اور تمام مسلمانان عالم کو رحمتوں، برکتوں اور عظمتوں والے اس عظیم مہینے رمضان المبارک تک پہنچادیا۔ یہ ماہ مقدس ہمیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رحمتیں سمیٹنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے ۔ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اربوں روپے کے تاریخ ساز رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا ہے

منگل 28 جون 2016

Tareekh Saaz Ramzan Package
محمد یا سر عارف :
اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ اس نے ایک بار پھر ہمیں اور تمام مسلمانان عالم کو رحمتوں، برکتوں اور عظمتوں والے اس عظیم مہینے رمضان المبارک تک پہنچادیا۔ یہ ماہ مقدس ہمیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رحمتیں سمیٹنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے ۔ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اربوں روپے کے تاریخ ساز رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا ہے اور ہمیشہ کی طرح صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے مختلف اقدامات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

اس بر س بھی پنجاب بھر میں 300 سے زائد رمضان بازار قائم ہوئے تاجروں کے روپے میں چھپے بہروپیوں سے عوام کو بچانے کے لیے ان رمضان بازاروں کا قیام حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے تاکہ عام آدمی کی جیب پر ڈاکا ڈالنے والوں کو ناکام کیا جاسکے اور لوگوں کو اچھی ، معیاری ، وزن اور تعداد کے لحاظ سے بہتر کوالٹی کو اشیاء فراہم کی جاسکیں اور حکومت پنجاب نے رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیائے خوردونوش کو 19 اشیاء پر 5 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر دی ہے جس کا فائدہ بلاشبہ عام آدمی کو پہنچے گا۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں تمام ڈی سی اوز سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ صوبائی وزراء اور سیکریٹریز بھی اشیائے ضرور یہ کے معیار ،دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے رمضان بازاروں کا دورہ کر ہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ایس اینڈی جی اے ڈی اور ڈی جی آئی پی ڈبلیوایم کے دفاتر میں اس سلسلے میں کنٹرول روم بھی قائم کئے گے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تمام کمشنرز اور ڈی سی اوز کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ذریعے اشیائے صرف کے نرخوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔

اور تو اور گذشتہ برسوں میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بذات خود رمضان بازاروں کو دورے کرتے رہے ہیں اور اس برس بھی یقینی طور پر عوام کا ہردلعزیر وزیراعلیٰ اس رمضان میں بھی عوام کے درمیان آکر عام آدمی کے حق کے لیے ان بازاروں کا دورہ کیا۔ پورے صوبے میں دو ہزار سے زائد افطار مدنی دستر خوان بھی لگائے گے ہیں۔ رمضان بازاروں میں ایگری کلچر فئیر پرائس شاپس بھی قائم کی گئی ہیں جن میں پانچ اشیائے خورد ونوش بشمول بیسن، کھجوریں ، دال چنا، دال ماش اور مسور کی دال مارکیٹ سے 10 روپے کم جبکہ گیارہ اشیاء بشمول کیلا ، کھیرا، چاول، چنا،کدو، سیب، پیاز، مسور ثابت ،بھنڈی، ٹماٹر، اور آلو تھوک ریٹ پر فروخت کئے گے۔

ایگری کلچر فیئرپرائس شاپس پر ان 16 اشیاء کے نرخ بتانے کے لیے الیکٹرانک پرائس بورڈز کا ڈسپلے بھی کیا گیا۔ وزن اور مقدار ناپنے کے لیے خصوصی کاونٹرز اور عملہ کی تعیناتی بھی عمل میں آچکی ہے۔ رمضان بازاروں میں اشیائے صرف کے معیار اور نرخ کی مانیٹرنگ کے لیے انڈرائیڈ اپیلی کیشن بھی تشکیل دی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کی آڑ میں لوٹ مار ،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہاہے ۔

رمضان بازاروں کا قیام صوبے کے غریب عوام کے لیے نہ صرف رمضان پیکیج ہے بلکہ حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ریلیف کا میسیج بھی ثابت ہوا ہے ۔ رمضان بازار خصوصی طور پر غریبوں کو ریلیف دینے کے لیے ہی لگایا جاتا ہے حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو زیاد سے زیادہ سہولیتیں فراہم کی جائیں لہٰذا پنجاب حکومت نے ورزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات پر صوبے میں جن سستے رمضان بازاروں کا انعقاد کیا ان سے غریبوں کو مختلف اشیاء ایک ہی جگہ سستے نرخوں پر دستیاب ہوں اور عوام نے بھی حکومت کے اس اقدام کو سراہا ۔

ان کا مطالبہ ہے کہ رمضان المبارک کے بعد بھی حکومت کو ایسے سستے بازاروں کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیاد ہ مستحق عوام استفادہ کر سکیں اس کے ساتھ انتظامیہ کو بھی ایسے سستے بازاروں کی مسلسل نگرانی کرنی چاہیے تاکہ وہاں فروخت ہونے والی اشیاء کا معیار بھی بہتر ہو کیونکہ عام طور پر ایسی شکایات سامنے آئی ہیں کہ ایسے رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیاء کا معیار بہتر نہیں ہوتا لہٰذا ان کی نگرانی سے عوام کو معیاری اشیاء مناسب داموں پر میسر آسکیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Tareekh Saaz Ramzan Package is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 28 June 2016 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.