سیلاب سے متاثرہ 9اضلاع کے سکولوں کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش

صرف دو اضلاع میں نقصان کامالی تخمینہ13.026ملین تک پہنچ گیا۔۔۔۔ ڈی جی خان میں 82‘لیہ 158‘میانوالی 75،راجن پور82،مظفر گڑھ 39،جھنگ 65،بھکر 7،رحیم یار خان 25‘ خوشاب میں 89سکول شدید متاثر ہوئے ‘وزیراعلیٰ نے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی

Sanaullah Nagra ثناء اللہ ناگرہ منگل 11 اگست 2015

Selab Se Mutasira 9 Izlaa K Sachools Ki Report Wazir e Aala Ko Pesh
محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے سکولوں کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے سیلاب زدہ 9اضلاع میں طلباء و طالبات کے 622سکول شدید متاثر ہوئے ہیں،ان سکولوں میں سیلاب زدہ اضلاع ڈی جی خان،لیہ،میانوالی،راجن پور،مظفر گڑھ،جھنگ،بھکر،رحیم یار خان، خوشاب کے پرائمری،ایلیمنٹری،ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول شامل ہیں،متاثرہ سکولوں میں سیلاب اور بارشوں کا پانی کھڑا ہونے کے باعث صرف 2اضلاع کے سکولوں کے انفراسٹرکچراوردیگرسامان کی مد میں ہونے والے نقصانات کا مالی تخمینہ لگایا جا سکا ہے جس کی مالیت 13.026ملین روپے بنتی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ضلع ڈیرہ غازیخان کے 1686سکولوں میں 82سکول متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیہ کے 1665سکولوں میں 158،میانوالی کے 1208سکولوں میں75،راجن پورکے 1156میں82سکول،مظفر گڑھ کے 2093میں 39سکول،جھنگ کے 1601سکولوں میں 65سکول،بھکر کے 1344میں 7سکول،رحیم یار خان کے 3244میں 25جبکہ ضلع خوشاب کے 993سکولوں میں سے 89سکول شدید متاثر ہوئے ہیں۔ان سکولوں میں طلباء و طالبات کے پرائمری سکولوں کی تعداد 504،ایلیمنٹری 69جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کی تعداد 49ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے متاثر ہونے والے 622سکولوں میں 95849طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں،اسی طرح سیلاب زدہ اضلاع میں 144سکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں 15707افراد کو امدای سرگرمیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ضلع لیہ کے سکولوں میں قائم کیے گئے ریلیف کیمپوں میں8379افراد،میانوالی 124،راجن پور2351،مظفر گڑھ552،رحیم یار خان4101جبکہ خوشاب کے سکولوں میں قائم کیے گئے متاثرین سیلاب کے ریلیف کیمپوں میں 200افراد کوضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے تباہ حال سکولوں میں تاحال پانی کھڑا ہوا ہے جس کے باعث صرف دو اضلاع کے علاوہ باقی اضلاع کے سکولوں کے نقصانات کا مالی تخمینہ نہیں لگایا جا سکا۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سروے کے تحت نقصانات کا مالی تخمینہ لگائے گئے اضلاع میں ضلع بھکر کے متاثرہ سکولوں کے نقصانات کا مالی تخمینہ 3.026ملین جبکہ رحیم یار خان کے سکولوں کا تخمینہ10ملین روپے لگایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلاب زدہ علاقوں میں متاثر ہونے والے سکولوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پربھی پیش کی جا رہی ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Selab Se Mutasira 9 Izlaa K Sachools Ki Report Wazir e Aala Ko Pesh is a investigative article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 August 2015 and is famous in investigative category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.