بند کریں
جمعہ فروری

مزید بین الاقوامی مضامین

پچھلے مضامین - مزید مضامین
کینیڈا کے انتخابات
نوجوان سیاستدان نے سب کوپچھاڑدیا
نعیم خان:
کینیڈا کے عوام فیڈرل الیکشن میں لبرل پارٹی پربھرپوراعتماد کا اظہار کیاہے اور یوں آنے والے چنددنوں میں پارٹی کے سربراہ جسٹین ٹروڈیو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔لبرل پارٹی کی اس عظیم الشان فتح نے تجزیہ کاروں کوحیران کردیا ہے کیونکہ چندماہ قبل ہونے والے سروے میں یہ پارٹی تیسرے نمبر پر دکھائی دیتی تھی۔
لبرل پارٹی کی کامیابی کے ساتھ کینیڈا سے کنزرویٹوپارٹی سے تعلق رکھنے والے سٹیفن ہارپر کے دس سالہ اقتدار کاخاتمہ ہوگیا ہے۔
اپنی جماعت کی شاندار کامیابی کے بعد جسٹین ٹروڈیونے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اسے تاریخی لمحہ قراردیا۔ان کاکہناتھا کہ”کینیڈا کے عوام نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیاہے۔ہم نے خوف کے مقابلے میں امید،مایوسی کے مقابلے میں عزم اور سب سے بڑھ کراس خیال کے خلاف ووٹ دیاہے کہ کینیڈا کے عوام کومحردمیوں کے ساتھ زندہ رہنا ہوگا۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران میں جسٹین ٹروڈیونے کینیڈا عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ متوسط اور غریب طبقے کیلئے ٹیکسز میں کمی اور امیر طبقے پرعائد ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کریں گے آئندہ3برس تک دس ارب خسارے کابجٹ بنائیں گے تاکہ کینیڈا میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے منصوبے شروع کئے جائیں ماحولیات کے تحفظ کیلئے خصوصی آمدیدکیے جائیں گے ،شامی مہاجرین کوخوش آمدید کہیں گے اور شام پر بمباری کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے تاہم عراق کی فوج کوتربیت دینے کے حوالے سے کینیڈا اپنی کوشش جاری رکھے گا۔

کینیڈا کے فیڈرل الیکشن کی مہم میں سب سے زیادہ توجہ ملک کے معاشی مسائل کے حال کی جانب مرکوزرہی۔سابق وزیراعظم سٹیفن ہارپر اپنے دور حکومت میں پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ کے متوازن ہونے اور ٹیکسز کی شرح میں کمی کواپنا کارنامہ قرار دیتے رہے جبکہ جسٹین ٹروڈیوکانقطہ نظر تھا کہ حکومت کوعوامی بھلائی کے منصوبوں پر زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔
اقتصادی ماہرین کے خیال میں مختصر مدت کیلئے ٹروڈیو کی معاشی پالیسی ملکی معیشت کومستحکم کرنے کاباعث بن سکتی ہے تاہم طایل المدت تناظر میں شاید اس کے اثرات محدودہی رہیں گے۔
جسٹین ٹروڈیو کے والد پائرٹروڈیو کوکینیڈا کی سیاسی تاریخ میں مقبول ترین وزیراعظم ہونے کااعزاز حاصل ہے۔جسٹین ٹروڈیو کوملنے والے ووٹ دراصل ان کے والد کیلئے کینیڈین عوام کی محبت کااظہاربھی ہیں۔پائرٹروڈیو،جوکہ ایک راک سٹار تھے،نے1968ء کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور وہ 15برس تک وزیراعظم کے عہدے پرفائزرہے تھے۔جسٹین ٹروڈیو کی عمراس وقت 43برس ہے اور وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھانے کے بعد وہ کینیڈا کے دوسرے کم عمرترین وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2015-10-30

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان