پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی شیڈوبجٹ

شیڈو بجٹ میں بڑے اخراجات میں دفاع کیلئے بجٹ میں17 فیصد سے اضافہ کرکے اس کیلئے 820 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں نیپ کیلئے30 ارب پی ایس ڈی پی پر 750 بلین پلس43 فیصد فاٹا کیلئے 50 بلین کا خصوصی پیکیج

پیر 8 جون 2015

PTI Ka Shedow Budget
عزیز علوی
پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی اپوزیشن کی حیثیت سے آئندہ مالی سال 2015-16 کیلئے شیڈو بجٹ پیش کردیا ہے شیڈو بجٹ میں اگلے تین سال کے پارلیمانی سالوں میں عوام کیلئے زیادہ ریلیف پر مبنی شیڈو بجٹ دینے کا عہد کیا گیا ہے یہ بجٹ تحریک انصاف سینٹرل آرگنائزر جہانگیر خان ترین نے جمعرات کو کلب روڈ پر واقع ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آرگنائزر شاہ محمود قریشی ، ایم این اے چوہدری شفقت محمود ، سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق بھی ان کے ہمراہ تھے جہانگیر ترین نے کہا کہ شیڈو بجٹ میں بڑے اخراجات میں دفاع کیلئے بجٹ میں17 فیصد سے اضافہ کرکے اس کیلئے 820 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں نیپ کیلئے30 ارب پی ایس ڈی پی پر 750 بلین پلس43 فیصد فاٹا کیلئے 50 بلین کا خصوصی پیکیج تنخواہوں کیلئے 193 بلین پلس دس فیصدشامل ہیں ٹرانسپورٹیشن کی لاگت نیچے لاکر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے، تجارت پر مثبت اثرات مرتب کرنے، افراط زر کم کرنے، نئی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور ملازمتوں کے مواقع بڑہانے ، نادرا کی لسٹ میں 3.2 ملین افراد کے تناسب سے ٹیکس وصولی کا دائرہ بڑھانے، استثنیات میں کمی لانے، پراپرٹی گین ٹیکس اور اثاثوں پر ٹیکس کی کم سے کم ایڈجسٹمنٹ کو اولیت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکس کے شعبے میں شیڈو بجٹ میں جوترجیحات رکھی گئی ہیں ان میں ونڈفال پرافٹ ٹیکس، پریزینٹو ٹیکس ریجیم میں کمی لانا، ایکویٹیز پر کیپیٹل گین ٹیکس کم کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے شیڈوبجٹ میں ٹیکسوں کیلئے جو اقدامات تجویز کئے گئے ہیں ان میں ایک سو بلین روپے پر استثنیات میں کمی کرنا، 72 بلین روپے پر نادرا کی ڈیٹا بیس سے مدد لینے، 40 ارب روپے پربہتر انداز سے عملدرآمداور پلس کمپلائنس، 15 ارب روپے کی پراپرٹی ٹی ایم ایکس پر کیپیٹل گین ٹیکس عائد کرنے،13 ارب روپے پر ونڈ فال پرافٹ ٹیکس، دس ارب روپے پر کم سے کم اثاثہ ٹیکس متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ بڑے اقدامات جن میں انکم ٹیکس کے نفاذ اور وصولی کیلئے یہ اقدامات تجویز کئے گئے ہیں سو ارب روپے کے دستیاب پوٹینشل پر انکم ٹیکس لگانے، 130 ارب روپے کی پوٹیشنل لیکیج پر سیلز ٹیکس لگانے، 50 ارب روپے کے ود ہولڈنگ ٹیکس ریجیم کی تجویز رکھی گئی ہے۔ پی ڈی ایس پی میں لیکیج کنٹرول کم کرکے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں 3.1 کی شرح سے بچت کی جائے گی پی ڈی ایس پی کی ترجیح میں عوام اور ترقی پر توجہ دینا ہے۔

پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں پارٹنر شپ ماڈل متعارف ہو گا۔ نجی شعبے میں سرمایہ کاری عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔ توانائی کے شعبے میں نقصانات کنٹرول کریں گے۔ ایف بی آئی میں لیکیج کنٹرول کی جائے گی ریفنڈ پے منٹ سسٹم میں صفائی کریں گے۔ انڈرانوائسنگ اور مس ڈکلیریشن میں کمی لانا شیڈو بجٹ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سرکاری اور نجی اداروں کی تعمیرنو کریں گے حکومت کے بڑے بڑے خریداری ٹھیکوں جن میں ایل این جی کا ٹھیکہ، حکومت کی جانب سے اشیاء کی خریداری، میٹرو بس پراجیکٹ رواں اخراجات میں بچت کرنا حکومت کے زر اور قرضوں کی مینجمنٹ بہتر بنائی جائے گی۔

ایف بی آر کو خود مختار بنانے کیلئے اس کا آپریشنل بجٹ بڑھایا جائے گا۔ اس کیلئے ادارہ جاتی ترقی کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔ عالمی معیار کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری ہوگی۔ اس مقصد کیلئے کٹنگ ایج انفورسمنٹ اور کمپلائنس فراہم کی جائے گی۔ اس میں سرکاری استثنیات کم کی جائیں گی۔ عملے اور انسانی وسیلے کی ترقی ترجیح ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سول سروس میں اصلاحات لائی جائیں گی اور اس کے ڈھانچے کی تعمیر نو کی جائے گی۔ تعلیم کے شعبہ میں سکولوں کالجوں کی سہولتیں بڑھائی جائیں گی۔ تدریس کا معیار بھی بڑھائیں گے۔ ہسپتالوں میں ترقی متعارف کراکے انہیں خود مختار بنایا جائے گا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے شیڈو بجٹ میں جس فلسفے پر عمل پیرا ہوگی اس میں ملازمتوں کے مواقع بڑھانے کیلئے اصلاحات کے ذریعے ترقی کی جائے گی۔

سرمایہ کاری کے فروغ اور عوام کا حامل انتہائی ٹیکس ریلیف دیں گے۔ ٹیکسوں میں شفافیت لانے کیلئے غریب عوام سے بوجھ اٹھایا جائے گا اور اور ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے جبکہ ٹیکس میں ریلیف دینے کیلئے پی ٹی آئی سیل ٹیسکس ریٹ کم کرکے12.5 فیصد تک لائے گی۔ جی آئی ڈی سی واپس لی جائے گی ہرسال کارپوریٹ ٹیکس کے ریٹ میں پانچ فیصد کمی لائیں گے۔ شیڈو بجٹ میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ بڑے اقدامات کے ذریعے ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر، پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔

کنزیومر کی سیل پر لگائے گئے 55 بلین روپے کے سیلز ٹیکس میں ریلیف دیں گے جبکہ GIDC پر 145 ارب روپے ریلیف دیا جائے گا۔ کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ صنعت اور زراعت کی صنعت کی پیداواری لاگت کم کریں گے۔ ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی شعبے میں ریسرچ لائیں گے ذخیری اندوزی کیلئے حفاظتی اقدامات کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی جانب سے دیا گیا شیڈو بجٹ اصلاحات سے بھرپورہے جس میں سیلز ٹیکس میں نمایاں کمی اور گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ کارپوریٹ ٹیکس میں سالانہ پانچ فیصد کمی کے ساتھ آئندہ تین برسوں میں عوام کو 849بلین روپے کا ریلیف پہنچنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل آرگنائزر جہانگیر خان ترین ، نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق، صوبہ سندھ کے آرگنائزر ڈاکٹر عارف علوی ، رکن قومی اسمبلی شفقت محمود اور اقتصادی امور کے ممتاز ماہر ثاقب شیرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے شیڈو بجٹ کا اعلان کیا۔

جہانگیر ترین نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے تقریباً دو ماہ پر محیط محنت کے نتیجے میں ملک کے معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا اور معیشت کی بحالی اور ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحات پر مبنی بجٹ تیار کیا گیا۔ تحریک انصاف نے اپنے شیڈو بجٹ میں دستیاب وسائل کے بہتر استعمال کے ذریعے زیادہ سے زیادہ نوکریوں کی فراہمی، محصولات کے نظام کی اصلاح، سرمایہ کاری کے فروغ، غریب عوام پر لادے گئے ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی اور محصولات کی وصولی میں اضافے جیسے عوامی مدنظر رکھے ہیں اور معاشی ترقی کا ایک اچھوتا فلسفہ قوم کے سامنے پیش کیا ہے۔

پی ٹی آئی غیر منافع بخش منصوبوں پر قومی وسائل کے ضیاع کے بجائے ملک کے معاشی ڈھانچے کو ان خطوط پر استوار کرنا چاہتی ہے جس کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود کا ہدف حا صل کیا جا سکے۔ شیڈو بجٹ میں غرباء پر سے بھاری اور بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ کم کرے گی۔ کیپٹل گینز ٹیکس کے ذریعے زیادہ محصولات اکٹھے کرینگے تحریک انصاف ڈیفنس بجٹ میں 17فیصد اضافے کے ساتھ 820 ارب روپے فراہم کرے گی، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے 30 ارب روپے مختص کیے جائینگے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 43 فیصد اضافے کے ساتھ 750 ارب روپوں کی سرمایہ کاری کی جائیگی۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

PTI Ka Shedow Budget is a Business and Economy article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 June 2015 and is famous in Business and Economy category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.