دنیا کے کے 10 پراسرار ترین رازوں پر سے پردہ اٹھ چکا ہے

انسانی تاریخ میں بے شمار حقائق ایسے ہیں جو انسانوں کے لیے راز رہے ہیں۔ جیسے جیسے انسانی شعور ترقی کرتارہا وہ اپنے اردگرد موجود رازوں سے پردے بھی اٹھاتا رہا، علم کی ترقی کے باعث بہت سے راز انسان پر از خود منکشف ہوگئے۔اب تک بے شمار رازوں سے سے پردہ اٹھ چکا ہے اور بے شمار راز ابھی تک پراسراریت کے پردوں میں لپٹے ہوئے ہیں۔

جمعرات 4 فروری 2016

Dunya K 10 Pur Israr Tareen Razon Se Parda Uth Chuka Hai
امین اکبر:
انسانی تاریخ میں بے شمار حقائق ایسے ہیں جو انسانوں کے لیے راز رہے ہیں۔ جیسے جیسے انسانی شعور ترقی کرتارہا وہ اپنے اردگرد موجود رازوں سے پردے بھی اٹھاتا رہا، علم کی ترقی کے باعث بہت سے راز انسان پر از خود منکشف ہوگئے۔اب تک بے شمار رازوں سے سے پردہ اٹھ چکا ہے اور بے شمار راز ابھی تک پراسراریت کے پردوں میں لپٹے ہوئے ہیں۔


ذیل میں موجودہ دور کے 10 ایسے حقائق دئیے جا رہے ہیں، جن کے بارے میں انسان کا خیال تھا کہ وہ راز ہیں مگر آپ کو یہ دیکھ کر حیرت ہوگی کہ اس دنیا کے پراسرار ترین رازوں میں سے اکثر سے پردہ اٹھ چکا ہے، جو شاید آپ کو معلوم بھی نہیں۔
1۔برمودا ٹرائی اینگل
معمہ:برمودا ٹرائی اینگل کو شیطانی مثلث بھی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

برمودا ٹرائی اینگل شمالی بحراوقیانوس میں ایک ایسا علاقہ ہے جہاں پر اسرار حالات میں ہوائی اور بحری جہاز گم ہو جاتے ہیں۔

ان بحری اور ہوائی جہازوں کو دوبارہ کسی نے نہیں دیکھا۔
حقیقت: ماہرین کا کہنا ہے کہ برمودا ٹرائی اینگل میں گم ہونے والے جہازوں کی تعداد ، سمندر کے دوسرے زیادہ سفر کیے جانے والے علاقوں میں گم ہونے والے جہازوں جتنی ہی ہے، برمودا ٹرائی اینگل کے علاقے میں خاص طور پر ایسی کوئی پر اسراریت نہیں۔ اس کہانی کو جان بوجھ کر پراسرار بنا کر پیش کیاجاتا ہے۔

1999 کے بعد اس علاقے میں گمشدگی کا کوئی بڑا حادثہ رونماء نہیں ہوا۔
2۔بلوپ
معمہ:یہ ایک پراسرار اور بہت ہی ہلکی فریکوئنسی ہے، جس سے جنوبی بحر الکاہل میں اونچی آوازیں آئی تھیں۔ ان آوازوں کو دو اسٹیشنوں نے جو ایک دوسرے سے 5ہزار کلومیٹر دور تھے ، سنا تھا۔لوگوں کا خیال ہے کہ یہ آوزیں ایسے بہت بڑے جانور کی ہے، جسے آج تک کسی نے نہیں دیکھا۔


حقیقت:نووا وینٹس پروگرام کے مطابق یہ آوازیں برف کے ایک بہت بڑے تودے یا گلیشئر کے ٹوٹنے کی وجہ آئیں تھیں۔
3۔اہرام مصر
معمہ:لوگ عرصے تک حیران ہوتے رہے کہ 2000 قبل مسیح میں کیسے اتنی بڑی بڑی چٹانوں کو اہرام بنانے کے لیے اتنی دور شاہوں کی وادی میں پہنچایا گیا تھا۔اہراموں کو خلائی مخلوق کی تعمیر بھی قرار دیا گیا۔


حقیقت:ہسپانوی ماہرین کے مطابق مصری غلام بڑے پتھروں کو صحرامیں پہنچانے کے لیے سلیج کا استعمال کرتے۔ سلیج ایک ایسی گاڑی ہوتی ہے، جسکے پہیے کم اونچے ہوتے ہیں، ان میں پہیوں کی جگہ تختے بھی لگے ہوتے ہیں۔سینکڑوں مزدور سلیج کے آگے ریت میں پانی ڈالتے اور اسے گھسیٹے ہوئے صحرا میں لے جاتے۔بعض لوگ ہسپانوی ماہرین سے اختلاف کرتے ہوئے اس سیدھی سی حقیقت کو ماننے سے انکار کر دیتے ہیں۔


4۔آئیکا پتھر
آئیکا پتھر (Ica Stones) ایسی آتشی چٹانوں کا مجموعہ ہے جو آئینکا ایمپائر کے صوبے آئیکا میں پائی گئی ہیں۔ ان پر کئی طرح کے ڈئیاگرام بنے ہوتے تھے۔ ان میں کچھ پر جدید دور کی ٹیکنالوجی بنی ہوتی اورڈائنوسار کی تصویریں بھی۔لوگ حیران تھے کہ کیسے ماضی کے لوگوں نے پہلے ہی مستقبل کی اتنی زبردست پیش گوئی کر دی تھی۔


حقیقت: جاویر کابیرا ڈارکوانے ان پتھروں کو حاصل کر کے کافی مشہور کیا۔ اس نے بہت سے پتھر ایک کسان سے حاصل کیے۔ اس کسان نے بعد میں اعتراف کیا کہ یہ پتھر اس نے خود بنائے تھے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ کچے پتھروں کو گائے کے خشک گوبر ڈال کر، اسے آگ دکھا دیتا ، جس سے پتھر پک جاتے۔
5۔ لوہے کے ستون، دہلی
معمہ:ایک بہت سے زیادہ دیکھے جانے والے سیاحتی مقام پر کھڑے 1600 سال پرانے لوہے کے ستونوں پر کھلی جگہ میں ہونے کے باوجود بھی زنگ نہیں لگا۔


حقیقت: ماہرین کے مطابق اس ستون کے لوہے کو فاسفورس سے ملا کر بنایا گیا ہے، جس سے اس پر زنگ نہیں لگتا۔
6۔ ہومر کے اوڈیسی کا سائیڈ نوٹ
معمہ: ہومر کی اوڈیسی کے سائیڈ پر موجود نوٹس میں کچھ عجیب و غریب شکلیں بنی ہوئی تھی۔کچھ لوگ اسے خفیہ پیغام قرار دے رہے تھے۔
حقیقت: اصل میں یہ خفیہ پیغام نہیں۔ نظم کا آرمینائی اور فرنسیسی شارٹ ہیڈ میں لکھا گیا ترجمہ ہے۔


7۔ میری کیلسٹی کے عملے کا غائب ہوجانا
معمہ:اس جہاز کا عملہ ایسے غائب ہوا جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔
حقیقت: عملے سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کو بعد میں ڈھونڈ لیا گیا، اس نے بتایا کہ جہاز پر اشیائے ضرورت ختم ہوگئی تھی، اس لیے انہوں نے جہاز چھوڑ دیاتھا۔ جہاز کیعملے میں سے سوائے اس عورت کیدوبارہ کوئی بھی شخص نظر نہیں آیا۔


8۔لوچ نیس مونسٹر
معمہ:پراسرار نیسی ایک ایسی جھیل کا نام ہے جہاں عفریت رہتے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اس جھیل کی عفریتوں کے ساتھ تصاویر بنا کر راتوں رات شہرت حاصل کی۔
حقیقت : ایک ڈاکٹر، جس نے اس جھیل پر ایک تصویر بنائی تھی، نے بیان دیا کہ ا س کی تصویر جعلی تھی، جسے اس نے خود بنایا تھا۔

وہ لوگ جو بھوت سمجھے جاتے ہیں

معمہ:بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے زندگی میں ایک بار کسی نے کسی صورت میں (خاص طور پر رشتے داروں یا دوستوں ) میں بھوت کو دیکھا ہے۔
حقیقت:ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ میں موجود ایک الیکٹرک شاک کی بدولت انسان کو وہ انسان نظر آتے ہیں، جو موجود نہیں ہوتے۔
10۔ پراسرار دھبے
معمہ:ایسی جگہوں کو کہا جاتا ہے جہاں مقناطیسی میدان درست طریقے سے کام نہ کرے اور چیز یں کو گرا دے۔
حقیقت:وہ 20 ڈگری جھکاوٴ کی طرف گھومتے ہیں۔یہ ہماری پرکھنے کی صلاحیت کو متاثرکرتے ہیں اور ہمیں پتہ نہیں چلتا ہے افق کہاں ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Dunya K 10 Pur Israr Tareen Razon Se Parda Uth Chuka Hai is a investigative article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 February 2016 and is famous in investigative category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.