بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ دسمبر

تازہ ترین خبریں

ژوب : پاک بھارت تعلقات میں‌حالیہ بہتری میں میڈیا کا ایک اہم کردار ہے ، اکیلا وزیر اعظم کچھ نہیں‌کر سکتا سب کو اپنا اپنا کردار نبھانا ہو گا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

وزیر اعظم نواز شریف نے ژوب میں ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی قیادت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے یکسو ہے، دونوں ملکوں کے مابین حالیہ ہونے والی بہتری میں میڈیا کا ایک اہم کردار ہے، خوشی کے کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کا سب نے مل کر سنگ بنیاد رکھا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ پاک بھارت تعلقات اب ڈی ریل نہیں ہوں گے، گذشتہ کچھ عرصے میں بھارت کی جانب سے بھی خیر سگالی کا مظاہرہ کیا گیا اُمید کرتے ہوئے کہ مستقبل میں ب ھی خیر سگالی کا یہ جذبہ قائم رہے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ امریکی صدر اوبامہ نے تدبر اور فہم و فراست سے ایران کے ساتھ جوہری تنازعہ حل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اکیلا وزیر اعظم مسائل حل نہیں کر سکتا

آج کا اخبار

مردان، نادرا ٓفس میں خودکش دھماکہ ،23افراد جاں بحق 47زخمی ،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک،دھماکہ کے وقت نادرا آفس میں سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی اگر دھماکہ دفتر کے اند ر ہو تا توبڑ ا انسا نی المیہ رونما ہو تا ، حکام ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا، علاقے میں سرچ آپریشن،بتدائی طور پر دھماکہ خودکش معلوم ہوتا ہے مزید تحقیقات کی جار ہی ہیں،ڈی پی او مردان ، خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، دفتر کے اندر داخلے کی کوشش پر سکیورٹی گارڈ نے اسے روکا،عینی شاہدین ،صدر ،وزیراعظم کی مذمت ،وزیراعظم نے وزیرداخلہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

مردان کے علاقے دوسر چوک میں واقع نادرا آفس کے گیٹ پر خود کش موٹر سائکل سوار نے نادار آفس میں داخلے پر ناکامی کے باعث خود کو گیٹ پر ہی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

ہمت نہیں ہاری قومی عزم کیساتھ دہشت گردوں کا خاتمہ کرینگے،نواز شریف، مٹھی بھر د ہشت گرد غاروں میں چھپنے پر مجبور ہیں ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، 2018تک ملک بھر سے اندھیرے ختم ہو جائیں گے،مری میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، شہر میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ آغاز کر دیا گیا ، ترقی کے راستے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دوں گا ،جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا ،مری کی عوام نے مسلم لیگ ن پر ہر وقت اعتماد کیا کھبی مایوس نہیں کیا ،مری کی عوام کی تایخ سنہری حروف میں لکھی جائے گی، وزیراعظم کا جی پی او مری کی عمارت اور پوسٹل میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

شوکت خانم عوام کے لیے ہے،چاہتا ہوں لوگوں کو تمام دوائیں اور بہتر علاج میسر ہوں،عمران خان ،عقل کا غلام ایسا کام نہیں کر سکتا،اللہ پر یقین رکھنے والا ہی ایسا ہسپتال بنا سکتا ہے،لوگوں کی تکلیف اور مایوسی دیکھ کر ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا، شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال پشاور کی افتتاحی تقریب سے خطاب،ظہرانے سے خطاب

وزیراعظم محمد نوازشریف کے زیر صدارت پاکستان پوسٹ کے بارے میں اجلاس ، وزیراعظم نے موبائل منی سلوشن سکیم متعارف کرانے اور پاکستان پوسٹ لاجسٹک کمپنی کے قیام کی تجویز کی اصولی منظوری دیدی

چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات آرٹلری رجمنٹ کرنل کمانڈنٹ مقرر‘ آرمی چیف نے رینکس لگائے

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات آئندہ ماہ کے وسط میں ہونگے،دوطرفہ مذاکرات کا طریقہ کار اور جگہ کا تعین کیا جائے گا،سرتاج عزیز ، پاک بھارت وزرا ء ا عظم کی رواں سال پانچ ملاقاتیں ہوچکی ہیں عالمی میڈیا نے لاہور میں ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے،ملاقات سے کچھ چیزوں میں پیش رفت ہوگی جس میں کچھ وقت لگے ،مودی کے دورہ کے دوران ویزا اخراجات کو پورا نہ کرنے بارے قیاس آرائیاں غلط ہیں، مودی اور 11 لوگوں کو 72 گھنٹے کے ویزے جاری کئے گئے ، دیگر 100 لوگ ائیرپورٹ کے اندر ہی رہے تھے،مشیر خارجہ کا بھارتی وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے حوالے سے ایوان بالا میں بیان ، آرمی چیف کے دورہ کابل بارے ڈی جی آئی ایس پی ار نے تفصیلی بیان جاری کردیا ہے اس حوالے سے مزید تفصیلات وزیر دفاع ہی بتاسکیں گے،سرتاج عزیز، دورہ وزارت خارجہ سے منسلک ہے حکومت کا رویہ مناسب نہیں ہے ایوان پریس ریلیز پر گزارا نہیں کرے گا ، چیئرمین سینیٹ کا جواب ، مجھے وقت دیا جائے ، مکمل بریفنگ دینے کو تیار ہوں، وزیر دفاع خواجہ آصف

2014-15ء میں پاکستان اور افغانستان کے مابین 2.55 ارب ڈالر کی ٹرانزٹ ٹریڈ ہوئی، خرم دستگیر ، افغا ن ٹرانزٹ ٹریڈ سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں،عالمی اداروں کے تعاون سے طورخم اور چمن بارڈر پر ایک لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کررہے ہیں، انٹری پوائنٹس پر بائیو میٹرک کی ڈیوائسز لگائی جارہی ہے ، وفاقی وزیر تجارت کا سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال ،اس وقت ملک میں 43 ائرپورٹس، 11بین الاقوامی 15 ملکی ہیں جو مکمل فعال ہیں، 6 ائرپورٹس عملہ کی کمی کی وجہ سے آپریشن کم، گیارہ ائرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے، شیخ آفتاب

افتخارچوہدری اپنی سیاسی جماعت کی چندہ مہم پربیرون ملک روانہ،سابق چیف جسٹس افتخار دبئی میں دو جنوری تک قیام کریں گے، آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کا بھی امکان

نندی پور پاور پراجیکٹ کی مینجمنٹ کو اختلافات کے باعث 14 اکتوبر کو تبدیل ، 23 اکتوبر کو پلانٹ کوفعال کیا گیا، خواجہ آصف کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف ، نندی پور نے 480میگا واٹ سب سے زیادہ بجلی پیدا کی ، 98.99فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، پراجیکٹ پر 58ارب روپے خرچ ہوئے 82ارب روپے کا فیگر غلط ہے،وفاقی وزیر کیقائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں بریفنگ ، وزارت پانی و بجلی اور کمیٹی اراکین کے درمیان پچاس فیصد بجلی کا بل ادا نہ کرنے والوں کی بجلی کاٹنے پر بھی اتفاق، بجلی کی مد میں حکومت سندھ سے 70ارب روپے دلوادیں،خواجہ آصف کی کمیٹی سے اپیل

لاہور،سعودی عرب نے 107غیر قانونی پاکستانیوں کو پاکستان بھجوادیا

بالوں کو کلر کرا نا ذاتی معاملہ ہے،شیریں مزاری،جس طر مرد داڑھی اور سر کے بالوں پر مہندی لگاتے ہیں اس طرح عورتیں بھی بالوں کو کلر کراتی ہیں،صحافی کے سوال پر جواب

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پنجاب اور سندھ کے اکثر علاقوں‌ میں‌ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی ہو گئی ہے، انتخابات کے نتائج توقعات کے برعکس نہیں‌ہے لیکن تحریک انصاف کی کارکردگی حیران کن ہے۔ آپ کے خیال میں تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی کی وجہ مناسب اُمیدواروں کا چناؤ نہ کرنا اور رہنماؤں کی عدم دلچسپی ہے۔
عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کے باعث کارکن دلبرداشتہ تھے جو بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی کی وجہ بن گئے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔