بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

تازہ ترین خبریں

پیرس حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ مارا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا

پیرس کے شمالی علاقہ میں پولیس کا مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن آج صبح سے ہی جاری ہے . رپورٹس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سُنی گئی . غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس آپریشن میں پیرس حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ہلاک ہو گیا ہے . سینٹ ڈینس کے علاقہ میں ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد کی تعداد 3 جبکہ گرفتار افراد کی تعداد دو ہے.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین جعفر ایکسپریس کا انجن اور متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ اوردوسگے بھائیوں وخواتین سمیت12افراد جاں بحق ، 100سے زائد زخمی ، ٹرین کاانجن مکمل طورپرتباہ ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، وزیرریلوے سمیت تمام حکام سے رابطے میں ہیں،حادثے کی انکوائری کرینگے رپورٹ کے بعد ہی کچھ کہاجاسکتاہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

حادثے میں ٹرین کاانجن مکمل طورپرتباہ ہوگیاحادثے کے اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اورلیویز سمیت امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں

امریکی وزیر دفاع کا پینٹا گان میں آرمی چیف کے ہمراہ پاکستانی وفد کا خیر مقدم،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف امریکہ پاکستان کی کھل کر حمایت کرتا رہے گا‘ امریکی وزیر دفاع،آرمی چیف کاامریکی سی آئی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ ، سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن سے ملاقات ،خطے کی سیکیورٹی سمیت سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال، افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان جاری امن عمل کے دوبارہ آغاز کے لیے سازگار ماحول کی ضرورت ہے؛جنرل راحیل شریف

پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت ‘ انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے بارے ایم او یو پر دستخط ، وسطی ایشیائی ملکوں کیساتھ مضبوط تعلقات رکھنا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، وزیر اعظم نواز شریف ، پاکستان کے علاقائی تجارتی روڈ میپ نہایت اہمیت کا حامل ہے، ازبک صدر کریموف

300انسانی سمگلرز کے پاسپورٹ منسوخ، شناختی کارڈ بلاک بنک اکاوْنٹ منجمد کرنیکا حکم،انٹرپول کے ذریعے مفرور انسانی سمگلرز کی گرفتاری عمل میں لائی جائے،ایف آئی اے امریکہ سے الطاف خانانی کے خلاف شواہد حاصل کرکے کاروائی کا آغاز کرے،چوہدری نثار،کسی پاکستانی کو دہشتگردی کے الزام میں ڈی پورٹ کرنا ہو تو حکومت پاکستان کو ثبوت فراہم کیے جائیں، وزارتِ داخلہ کا تمام سفارتخانوں کو مراسلہ

ٹیسٹ ٹیوب بے بی کیس، وفاقی شرعی عدالت نے درخواست گزار اور ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی ملکیت کی دعویدار خاتون سے تحریری جواب طلب کر لیا،میں نے باقاعدہ نکاح کیا تھا جس کے بعد یہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا تجربہ کیا گیا، بچی میری ملکیت ہے ، پیدائش کے بعد طلاق دے دی گئی، بچی کی دعویدار خاتون فرزانہ،یہ ایک اہم معاملہ ہے ، مکمل طور پر قرآن و سنت اور موجودہ قوانین کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا ، چیف جسٹس ریاض احمد خان کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بنچ کے ریمارکس

خیبرپختونخواکاصوبائی ایپکس کمیٹی کا43 واں اجلاس،خیبرپختونخوا اور فاٹا میں امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا، پلان پر عملدرآمداور مطلوبہ مقصد کے حصول کیلئے مربوط حکمت عملی اور موثراقدامات پر غور، خیبرپختونخوا کے معمول پرآ نیوالے مقامات سے سیکورٹی فورسز اہلکار مرحلہ وار ہٹا کر چیک پوائنٹس کا انتظام مقامی پولیس کے حوالے کردیاجائیگا ،فیصلہ ،ہنڈی ، حوالہ اور کرنسی کے غیرقانونی لین دین بند کرانے کا فیصلہ، لاؤڈسپیکر کے غیرقانونی استعمال کی روک تھام پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائیگا،متعلقہ حکام کو فرنٹیئرکانسٹبلری کی 8 پلاٹون نفری کی واپسی کیلئے ایک بار پھر وفا ق سے رابطہ کرنے کی ہدایت

قومی اسمبلی میں وزراء کی کارگردگی،عدم دلچسپی،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،حکومت کو کسی صورت رعایت نہ دیں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کریں،بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت،پاکستان تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم کی اسمبلی میں حاضری پر بحث کے لیے تحریک پیش کرنیکا فیصلہ

افغان صدر کے قریبی ساتھی کا مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کا خفیہ دورہ ،حاجی دین محمد نے سرحدوں کے آر پار کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کیلئے پشاور اور اسلام آباد کا خفیہ دورہ کیا،طالبان کے ساتھ امن عمل آگے بڑھانے کی درخواست ،طالبان کی طرف سے کئی اضلاع پر قبضہ کے بعد افغان حکومت کو احساس ہو گیا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کلیدی کردار ہے،ذرائع وزارت داخلہ

چینی سرمایہ کار پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں گے ،سن وی ڈونگ،سی پیک پاکستان نہیں بلکہ خطے کی ترقی کامعاہدہ ہے، تمام شعبوں میں تعاون کیا جائے گا،چینی سفیر کا میڈیا فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی، عسکری قیادت اور پوری قوم ایک صفحے پر ہے-شہباز شریف ، جوں جوں جمہوری نظام تقویت پکڑے گا احتساب کا عمل بھی مضبوط ہو گا -اچھی طرز حکمرانی کے لئے بھی احتساب ضروری ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ملک میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ،وزیر اعلی پنجاب کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے نیشنل سکیورٹی اینڈ وارکورس کے شرکاء سے کلیدی خطاب

2017تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتم کردیا جائے گا،عابد شیر علی،ہماری حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے،دھاندلی کی واویلا کرنے والوں کا منہ بند کرنے کے لیئے فوج کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے ہیں، بلاول بھٹو اور عمران خان کے بیانات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا یہ چچا اوربھتیجے کا مسئلہ ہے،نیٹو فورسز افغانستان میں تاحال مکمل امن نہیں کراسکیں،دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن ضرب عضب میں کامیابی کو پوری دنیا نے سراہا ہے ،ہماری پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے،وزیر مملکت کی میڈیا سے بات چیت

چچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کر رہے ہیں کیا مچھلی کو بھی کبھی کسی نے تیرنا سکھایا ہے؟ ،بلاول بھٹو ،سیاست کوئی کھیل نہیں ہ ، 19 سال کی عمر میں اپنی ماں کو قربان ہوتے دیکھا ہے مجھے سیاست نہیں سکھائی جائے،بے نظیر کا بیٹا ہوں ہار نہیں مانوں گا، بدین میں ریلی سے خطاب

نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الہی ،چوہدری شجاعت ،عمران خان ، ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،شیخ رشید،نجم سیٹھی،میاں منشاء،عاصمہ جہانگیر،،حمزہ شہبازسمیت چوسٹھ سیاست دانوں و معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپسی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا

ریحام نے مقدمہ کیا تو عدالت میں دفاع کروں گا، ڈاکٹر اعجاز، کوئی نوٹس نہیں ملا صرف ایک ای میل موصول ہوئی ہے،ریحام خان کے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں،ریحام عادی جھوٹی اور نفسیاتی مریضہ ہے جو خوابوں کی دنیا میں رہتی ہے،خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو

بڑی سڑکوں سے ملک نہیں بچائے جاسکتے،شیخ رشید، نواز شریف ایک کشکول کا نام ہے، لوگ اچھی باتوں کو بھی منفی انداز میں پیش کرتے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

عمراکمل کو کرکٹ نہیں شوبز میں ہونا چاہئے تھا،ان کے قانونی نوٹس کا جواب قانونی طریقے سے دوں گی، اداکارہ ریچل خان،ناروے واقعے کے حوالے سے میرے پاس ثبوت موجود ہیں ،خصوصی گفتگو

پاک فوج نے سامبا سیکٹر میں ہماری فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی ہے، بھارت کا الزام

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پنجاب اور سندھ کے اکثر علاقوں‌ میں‌ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی ہو گئی ہے، انتخابات کے نتائج توقعات کے برعکس نہیں‌ہے لیکن تحریک انصاف کی کارکردگی حیران کن ہے۔ آپ کے خیال میں تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی کی وجہ مناسب اُمیدواروں کا چناؤ نہ کرنا اور رہنماؤں کی عدم دلچسپی ہے۔
عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کے باعث کارکن دلبرداشتہ تھے جو بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی کی وجہ بن گئے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔