بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

تازہ ترین خبریں

شارجہ ٹیسٹ :پاکستان نے انگلینڈ کو 127رنز سے ہرا کر سیریز 2-0سے اپنے نام کر لی

پاکستان نے انگلینڈ کو 127رنز سے شکست دے کر شارجہ ٹیسٹ اپنے نام کر کے 3میچز کی سیریز 2-0سے اپنے نام کر لی ہے ۔ ٹیسٹ کے آخری روز انگلینڈ نے دوسری اننگز 46رنز 2وکٹوں کے نقصان پر شروع کی تو اس کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح بکھرنا شروع ہوگئیں ، جوروٹ 6، جیمز ٹیلر 2اور سمت پٹیل اور جونی بیئر سٹو بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ، عادل رشید نے کپتان کک کے ہمراہ مزاحمت کی تاہم راحت علی نے 22کے انفرادی سکور پر عادل رشید کی وکٹیں بکھیر دیں ۔کھانے کے وقفے کے بعد سٹورٹ براڈ20رنز بنا کر یاسر شاہ کو سویپ کرنے کی کوشش میں جکڑے گئے ،برطانوی کپتان الیسٹر کک کی مزاحمت بھی 63رنز پر جواب دے گئی اور وہ شعیب ملک کی گیند پر آگے بڑھ کر سرفراز احمد کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوگئے ۔ زخمی بین سٹوکس 12رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے اور انگلینڈ کو پوری ٹیم 156رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی جس کے ساتھ ہی پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ 127رنز سے جیت کر سیریز 2-0سے اپنے نام کرلی ۔ انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کک 63اور معین علی اور عادل رشید 22رنز کیساتھ نمایا ں بلے باز رہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

لاہور ، پلاسٹک بیگ تیار کرنیوالی چار منزلہ فیکٹری زمین بوس ہوگئی، 17 مزدور جاں بحق، متعدد زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،وزیراعظم کی پنجاب حکومت کوریسکیوکوتیزکرنے اورتمام زخمیوں کومفت طبی امدادفراہم کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ،جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار ،پنجاب حکومت کاجاں بحق افرادکے لواحقین کے ورثاء کیلئے 5،5لاکھ روپے فی کس امدادکااعلان

پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری میں کام جاری تھا کہ اچانک عمارت زمین بوس ہوگئی۔ اس چار منزل عمارت میں فیکٹری مالک سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے جو ملبے تلے دب گئے

پاک سعودی کا علاقائی استحکام میں دونوں ممالک کے کردار کی اہمیت پر اتفاق،عرب تاریخی اخوت اور بھائی چارے کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں ،جنرل راحیل شریف پاکستان سعودی عرب کی جغرافیائی حدوں کے تحفظ میں سعودی عرب کا ساتھ دے گا،آرمی چیف کی سعودی فرمانروا ،ولی عہد اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

آنے والی نسلوں میں دہشت گردی کا سرطان نہیں پھیلنے دینگے،نواز شریف،معیشت کی بحالی کیلئے پہلے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ، پاکستان کو خوشحال اور باوقار ملک بنانے کی ابھی شروعات ہے ،ہمارا عزم خوشحال معاشرے کی تشکیل ہے ،بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ(ن)کی کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا مظہر ہے،پاکستانی قوم نے فیصلہ کرلیا کہ ان کا مستقبل جمہوری اورلبرل ملک سے ہی وابستہ ہے،حکومت معاشی بحالی کی پالیسی پرگامزن ہے،ملک کو چیلنجز سے نکالنے کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے،حکومت نے گزشتہ ڈھائی سال میں اہم اہداف حاصل کرلیے ہیں،حکومت شفافیت کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھارہی ہے،وزیر اعظم کا سر ما یہ کا ری کانفرنس سے خطاب

ابھی صرف طلاق پر اتفاق کیا گیا ہے،طلاق نہیں ہوئی،ریحام خان

مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیاں قائم کرنے والے رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ،وزیر اعلی پنجاب نے اپنی قریبی ساتھیوں سے مشا ور ت مکمل کر لی ، اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کارروائی کا ٹاسک صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو د یدیا گیا

فیکٹری کی عمارت گرنے کا انتہائی اندوہناک اورافسوسناک حادثہ ہے،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے‘ شہبازشریف،وزیراعلیٰ شہبازشریف کا بغیر پروٹوکول شریف میڈیکل کمپلیکس رائے ونڈ کا دورہ ،سندر فیکٹری حادثہ کے زخمیوں کی عیادت ، المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدورں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں،ہماری پوری کوشش ہے کہ ملبے تلے مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا جائے،اس مقصد کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ،جس کی روشنی میں کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ کی زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پاکستان،آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی ،مذاکرات میں 2روزکی توسیع،عالمی مالیاتی فنڈ نے زرمبادلہ کے ذخائر9.3ارب ڈالرتک لے جانے کی شرط عائدکردی

چیف الیکشن کمشنر کا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بے ضابطگیوں پر اظہاربرہمی،انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت ، انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،چیف الیکشن کمشنر کا بیلٹ پیپر کی کمی،غلط پرنٹنگ کا بھی نوٹس،دھاندلیوں میں ملوث عملے کیخلاف کارروائی کی ہدایت،ضرورت پڑنے پر حساس پولنگ سٹیشنوں پر صوبوں کی مشاورت سے فوج تعینات کی جائے گی،سردار رضا خان کی ہدایت

پاک فضائیہ کے سربر ا ہ کی اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات، حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات اور تمناوئں کا پیغام پہنچایا، دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار

بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،قمر زمان چوہدری،پاکستان ہر قسم کی کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی کے خاتمے کے معاملے پر دو طرفہ اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا پاکستان کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب کا بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کی کانفرنس سے خطاب

چیئرمین سینٹ نے سینٹ اجلاس کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کا نام لینے سے روک دیا،پرویز مشرف آمر تھا اس کا پارلیمنٹ میں نام نہ لیا جائے ؛رضا ربانی کا اظہار برہمی

میڈیا سے الجھے کی بجائے چند دنوں کیلئے ملک سے باہر چلے جائیں، خورشید شاہ کا عمران کو مشورہ،مائنس ون فارمولا قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری نئی پارلیمنٹ میں آئیں گے،سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے مخالفین کے منہ بند ہوگئے، تحریک انصاف کی تنزلی شروع ہوگئی ،مسلم لیگ (ن) کا گراف بھی گرا ہے،نواز شریف کو موجودہ وزیر اعظم کے بااختیار نہ ہونے کا تاثر کو زائل کر نا ہوگا،اپوزیشن لیڈر کی گفتگو

سپریم کورٹ نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے پانچ سموں کی اجازت سے متعلق پی ٹی اے حکام سے چوبیس گھنٹوں میں جواب طلب کر لیا ، عدالت کا بلوچستان بدامنی کیس بھی مذکورہ مقدمے کے ساتھ لگانے کا حکم ، عدالت کو بتایا جائے کہ پانچ سموں کے اجراء کی اجازت کیوں دی گئی ؛ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس

مفاہمتی پالیسی ، پی پی پی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی حمایت کرے گی،پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

خیبر پختونخوا حکومت نے وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی کے لئے بائیس نئی گاڑیاں خرید لیں

پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا تا حیات بھارت نہ جانے کا اعلان ،جب تک چیزیں ٹھیک نہیں ہو جاتی بھارت میں پرفارم نہیں کروں گا؛ غلام علی

جماعت الدعوة کوریج پر پابندی،حکم نامہ وزارت اطلاعات کی ہدایت پر جاری کیا گیا تھا،پیمرا،وزیراعظم نواز شریف نے بھی امریکی صدر کو ان تنظیمو ں کے خلاف موٴثر کارروائی کی یقین دھا نی کرا ئی تھی ،بیا ن

کالعدم تحریک طالبان پاکستان گلگت میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کرسکتی ہے ،وزار ت داخلہ،ٹی ٹی پی کا حمید گروپ نانگا پربت اور چلاس واقعہ میں ملوث اپنے ساتھیو ں کی رہائی کیلئے منصوبہ بنا رہا ہے ،سکیورٹی اہلکاروں کو اغواء بھی کرسکتا ہے ،حفاظتی اقدامات سخت کیے جائیں ،گلگت حکومت کو خط

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

لاہور، امدادی اہلکار سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں فیکٹری منہدم ہونے کے بعد ملبے تلے دب جانے سے زخمی ہونے والے مزدور کی ..

لاہور، امدادی اہلکار سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں فیکٹری منہدم ہونے کے بعد ملبے سے بچ جانے والے مزدور کو طبی امداد کیلئے ..

لاہور، پولیس اور امدادی اہلکار سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں عمارت منہدم ہونے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

رائے ونڈ، تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماع میں‌شرکت کیلئے آنے والے غیر ملکی مندوبین کیلئے بیت الخلا کی تعمیر کا سلسلہ ..

باڑہ، سیکورٹی اہلکار سرچ آپریشن کے دوران ملنے والا اسلحہ صحافیوں کو دکھا رہے ہیں۔

ریاض، سعودی فرمانرواہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملاقات کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، وزیراعظم نواز شریف پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

اسلام آباد، تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے چوہدری محمد سرور، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین بنی گالہ ..

آج کا سوال

آج کا سوال
پنجاب اور سندھ کے اکثر علاقوں‌ میں‌ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی ہو گئی ہے، انتخابات کے نتائج توقعات کے برعکس نہیں‌ہے لیکن تحریک انصاف کی کارکردگی حیران کن ہے۔ آپ کے خیال میں تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی کی وجہ مناسب اُمیدواروں کا چناؤ نہ کرنا اور رہنماؤں کی عدم دلچسپی ہے۔
عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کے باعث کارکن دلبرداشتہ تھے جو بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی کی وجہ بن گئے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔