بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد : ایم کیو ایم کے وفد کی چئیر مین سینیٹ سے ملاقات، استعفے واپس لے لیے

ایم کیو ایم کے وفد نے چئیر مین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کر کے استعفے واپس لے لیے ہیں. تفصیلات کیمطابق ایم کیو ایم کے 5 رکنی وفد نے چئیر مین سینیٹ سے ملاقات کی جبکہ اس سےقبل اپنے استعفے واپس لے لیے. چئیر مین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سینیٹرز کے استعفے منظور نہیں کیے گئے تھے . ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے سیکرٹری سینیٹ سے بھی ملاقات کی جبکہ ایم کیو ایم کے سینیٹرز آج ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے. سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا ہے کہ شکایت ازالہ کمیٹی بن گئی، معاملہ حل کی طرف چل رہا ہے، کمیٹی تحفظات کا ازالہ کرے گی انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہئیے، ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن کے خاتمے کا کبھی بھی مطالبہ نہیں کیا.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ؛ پنجاب میں شیر دھاڑ نے سب کو خاموش کرادیا ، سندھ میں تیر نے مخالفین کو چھلنی کر دیا ،آزادامیدواروں کا دوسرا نمبر ، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) 1064نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے ، دوسرا نمبر آزاد امیدواروں کا ، 912 نشستوں پر اپنا قبضہ جما لیا ، تحریک انصاف 284، مسلم لیگ (ق) 44 اور پیپلز پارٹی 42 نشستوں پرکامیاب،سندھ میں پیپلز پارٹی نے720 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کر لی، مسلم لیگ فنکشنل نے 74سیٹیں اپنے نام کیں، 174 آزاد امیدوار کامیاب، جے یوآئی (ف) 11 ، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے4،4 ، مسلم لیگ (ن) کے حصے میں صرف 3 نشستیں ہی آسکیں ،غیرسرکاری غیر حتمی نتائج ، الیکشن کمیشن حتمی نتائج کا اعلان کل 3 نومبر کو کرے گا

کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں میں سے اکثریت کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہی ہے جو ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی ہی جماعت کے امیدواروں کے مدمقابل آئے تھے۔

مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ،4افراد جاں بحق، 6زخمی،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرلئے، لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

ننکانہ صاحب میں PTIکے کامیاب امیدوار چیئرمین کے حامیوں اور ن لیگ کے ہارنے والے گروپ کے حامیوں کے درمیان زبردست فائرنگ،پی ٹی آئی کے دو کارکن ہلاک ،ن لیگ گروپ کا ایک کارکن شدید زخمی ،لاہور میوہسپتال میں نازک حالت

چیئرمین نیب کا نواز شریف ، شہباز شریف کے خلاف کرپشن مقدمات کی تحقیقات دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

بلاول بھٹو زرداری کی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد،یہ کامیابی واضح پیغام ہے پیپلزپارٹی ہی ملک کی واحد ملک گیر قومی جماعت ہے،بیان ، خیرپور،فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں تصادم سے ہلاکتوں پر غم اور افسوس کا اظہار

بلدیاتی انتخابات میں توقعات سے برعکس نتائج،عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے وضاحت طلب کرلی،چوہدری سرور سمیت پنجا ب کے تما م رہنما ریکا رڈ سمیت بنی گا لہ طلب

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی سفارتی ناکامی ،دفتر خارجہ ہزیمت کی وجوہات جاننے پر مجبور ہو گئی

سا نحہ منی ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی وزارت خطرے میں پڑ گئی

میرا جینا مرنا عوام اور کارکنان کے ساتھ ہے جنہوں نے مشکل وقت میں مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا،رانا ثناء الله، پارٹی پر تنقید کرنے والے بلدیاتی انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے، سازشوں اور الزامات کا بھی عوام نے منہ توڑ جواب دیا ہے ، کارکنوں کی عظمت کو سلام پیش کر تا ہوں،بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کی کامیابی مسلم لیگ(ن) حکومت کی عوامی خدمت اور ترقیاتی پروگرام پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ، پی پی70 میں کامیاب بلدیاتی امیدواروں سے ملاقات میں گفتگو

صوابی ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی موٹرکار پرفائرنگ ، ایڈیشنل سیشن جج ہری پور کے عدالتی ڈرائیور قتل ، فاتحہ خوانی کیلئے آنے والی جج کی والدہ اوررشتہ دارخاتون بچ گئی

اقوام متحدہ مبصرین کا سیالکوٹ کا دورہ ،بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بھاری سے زخمی شہریوں کی عیادت ،مبصرین کو شہریو ں کی جانب سے بھارتی جارحیت کے حوالے سے بریفنگ

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کو بے تاب ہے، سری لنکن ہائی کمشنر ، پاکستان کے بغیر افغان حکومت دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکتی ۔ انٹرویو

بھارت آئندہ ہفتے پاکستان کے خلاف چین کو قائل کرے گا ، برطانوی اخبار،بھارت چینی حکام کے سامنے یہ موقف اپنائے گاکہ اسے پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کا خطرہ ہے لہذا پاکستان کے خلاف اس کی مدد کی جائے، مقبوضہ کشمیر کے واقعات، گرداسپور اور ممبئی حملوں کے تانے بانے پاکستان سے جوڑے کی کوشش کرے گا۔ڈیلی میل

افغان حکومت کوطالبان سے جنگ یا مذاکرات بارے فیصلہ کرنا ہو گا ،سرتاج عزیز،پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے ،امن مذاکرات میں ”سہولت کار“ کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات مکمل ہو گئے ہیں اور حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں، این اے 122 میں تحریک انصاف کے علیم خان کو شکست جبکہ ایاز صادق کامیاب ہوئے ہیں اسی حلقے کی صوبائی سیٹ پر مسلم لیگ ن کو شکست جبکہ تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے، جبکہ این اے 144 اوکاڑہ میں آزاد اُمیدوار کو مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی پر کامیابی ملی ہے، اس انتخاب کی اہم بات کسی بھی پارٹی کی جانب سے دھاندلی کی کوئی شکایت نہ کرنا ہے۔آپ کی ان نتائج پر کیا رائے ہے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ضمنی انتخابات کا فیصلہ کسی طور پر حکومت کیلئے خوش آئند نہیں، حکومت کو اپنی پالیسیوں پر دوبارہ سے سوچنا ہوگا۔
ایاز صادق کی جیت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کی اُمیدوں‌پر پانی پھیر دیا ہے، تحریک انصاف کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔